توہین عدالت، فیصل واوڈا نے سُپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی

battery low

Chief Minister (5k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1805881467861340300
سپریم کورٹ کی جانب سے عدلیہ مخالف بیان پر توہین عدالت کے کیس میں سینیٹر فیصل واوڈا نے عدالت عظمیٰ سے غیرمشروط معافی مانگ لی۔ اس سے قبل انہوں نے 4 جون کو انہوں نے غیر مشروط معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پریس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی توہین کرنا نہیں تھا، پریس کانفرنس کا مقصد ملک کی بہتری تھا، عدالت توہین عدالت کی کارروائی آگے بڑھانے پر تحمل کا مظاہرہ کرے، توہین عدالت کا نوٹس واپس کیا جائے۔

واضح رہے کہ 17 مئی کو سپریم کورٹ میں سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واڈا کی پریس کانفرنس پر لیے گئے از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سابق وزیر فیصل واڈا اور رہنما متحدہ قومی موومنٹ مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کیا تھا۔ بعدازاں عدلیہ مخالف بیان پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما مصطفیٰ کمال نےغیرمشروط معافی مانگ لی۔


اس معاملے میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے کہ سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں شوکاز کا نیا جواب جمع کروا دیا۔ اپنے جواب میں فیصل واوڈا سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی مانگتے ہوئے کہا کہ خود کو سپریم کورٹ کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔

فیصل واوڈا نے عدالت سے استدعا کی کہ میرے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کی جائے، میری پریس کانفرنس سے عدلیہ کا وقار مجروح ہوا تو معافی مانگتا ہوں، میری پریس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی توہین نہیں تھا۔

خیال رہے کہ 15 مئی کو سابق وفاقی وزیر فیصل واڈا نے دوران پریس کانفرنس کہا تھا کہ اب پاکستان میں کوئی پگڑی اچھالے گا تو ہم ان کی پگڑیوں کی فٹبال بنائیں گے۔ 30 اپریل کواسلام آباد ہائیکورٹ کےججزکوخط لکھا مگر 15 روزہوگئے مگر کوئی جواب نہیں آیا، جسٹس بابرستار کو ایک سال بعد چیزیں یاد آرہی ہیں، صرف الزمات سے کام نہیں چلے گا اب الزامات کےشواہد بھی دینا پڑیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ لوگوں کے دلوں میں شک وشبہات آرہے ہیں، اگرالزامات کاریکارڈ نہیں توتشویش ہوگی، میں سینیٹرہوں مجھےجواب نہیں مل رہاتوعام آدمی کوکیسے ملے گا، کوئی پیپرورک ہے تو وہ فراہم کیاجانا چاہیے۔


جس پر سپریم کورٹ نے عدلیہ مخالف بیانیہ سے متعلق فیصل واوڈا پریس کانفرنس ازخود نوٹس میں سینیٹر فیصل واوڈا اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم - پاکستان) کے رہنما مصطفیٰ کمال کو توہین عدالت پر شوکاز نوٹس جاری کرتےہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا تھا۔

بعدازاں سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت ازخود کیس میں فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کئے جانے کے بعد دونوں سیاسی رہنماؤں نے اپنی اپنی وضاحتیں جاری کیں۔

Source
 
Last edited by a moderator:

Ayaz Ahmed

Senator (1k+ posts)
ثابت ہوا یہ ملک اشرافیہ کا ہے، کچھ بھی کرو اور پھر غیر مشروط معافی مانگ لو۔
سزا صرف عام غریب آدمی کو ملتی ہے، اور وہ بھی سال ہا سال جیلوں میں سڑنے کے بعد جب مرنے والا ہوتا ہے یا مر چکا ہوتا ہے۔
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
....lekin
Maafi to Khan Sahab nay bhi maangi thi us khatoon judge k liay.
Magar moqadma to abhi takk chall raha hai.
Is liay is Faisal Bhadwa ko maafi nahi balki saza milni chahiay.
 

Realpaki

Senator (1k+ posts)

سالا کپڑوں سے باہر ہو کر چھلانگیں تو بڑی لگا رہا تھا . اب کیا ہوا؟؟ ہوا نکل گئی؟؟ بس اتنی ہی اوقات تھی
yeh pagal jab water and power ka wazeer tha PTI govt main tab b bhri bhri barken marta rehta tha on ground performance NILL hey isske. Bus apnay aap ko bachaya hoa hey PTi say side line declare ker k koshish krta hey k BOOTs ka chokidar bannay ke.
 

exitonce

Prime Minister (20k+ posts)
Lanat GIF by Chiragh Baloch
TERI SHAKAL TAY
 

Mux

Citizen
Guys, remember one thing by asking unconditional apology, he has saved CJ in fact. Give it a thought. Otherwise, CJ would have been in very bad situation
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)

سالا کپڑوں سے باہر ہو کر چھلانگیں تو بڑی لگا رہا تھا . اب کیا ہوا؟؟ ہوا نکل گئی؟؟ بس اتنی ہی اوقات تھی
ہوا ان کی نکل گ ئی جو اس میں ہوا بھر رہے تھے کیونکہ ایک فیصلے سے یہ ان کے لئے ناکارہ ہو جاتا ایسا دوسرا کتا ان کو ڈھونڈھنے میں مشکل ہوتی کیونکہ آجکل جو کتورا لاتے ہیں قوم اسے بلی بنادیتی ہے منہ کھولتے ہی
 

Back
Top