
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے فواد چوہدری پر کڑی تنقید کردی, انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری اس روز پولیس کو دیکھ کر ایسےبھاگ رہے تھے جیسے ہتھنی بھاگ رہی ہو۔
میڈیا سے گفتگو میں رہنما پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا فواد چوہدری کا حق نہیں بنتا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر تنقید کریں۔
https://twitter.com/x/status/1808007659611672860
شیر افضل مروت نے کہا کہ فواد چوہدری کے اس بھاگنے کے عمل نے پوری پی ٹی آئی کا سر شرم سے جھکا دیا تھا، فواد چوہدری کسی کو مشورے نہ دیں, پی ٹی آئی کی قیادت کتنی ہی فیل ہو، لیکن کم از کم کڑے وقت میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی رہی,پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت مشکل وقت میں فواد چوہدری کی طرح بھاگی نہیں۔
اس پر فوادچوہدری کا بھی سخت ردعمل آیا ہے، انکا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو مل کے کھیلتے ہیں پشاور سے آکر قصور جلسے کرتے ہیں اور واپس بھی جا سکتے ہیں کیوں؟ وہ اس لئے دوسروں پر تشدد کا مذاق اڑا سکتے ہیں کیونکہ وہ تشدد کرنیوالوں کی سیاسی ٹیم ہیں۔۔
https://twitter.com/x/status/1808028755254038920
فوادچوہدری نے مزید کہا کہ ہم پر بدترین تشدد کر کے جیلوں میں اس لئے ڈالا گیا کہ عمران خان کی ایسی ٹیم بنائ جا سکے جو عمران خان کو جیل میں رکھ کر اپنی سیاست کر سکے اور یہ ہی ہو رہا ہے، ان کے چہروں سے پردہ اٹھے گا ۔
گزشتہ دنوں فواد چوہدری نے انٹرویو میں کہا تھاکہ پی ٹی آئی ہی کی وجہ سے ہیں، ہماری پہچان ہی پی ٹی آئی ہے، پی ٹی آئی میں تھے، ہیں اور رہیں گے,فواد چوہدری نے 24 مئی 2023 کو پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور 9 مئی واقعے کی مذمت کی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1807996908234744295
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/faa1h112g1.jpg
Last edited by a moderator: