خلیل الرحمان قمر و نعمان اعجاز کی لفظی جنگ میں شدت،سخت جملوں کا استعمال

4nomananijajajkjalidlthman.png

سینئر اداکار نعمان اعجاز نے خلیل الرحمان قمر کو مینٹلی سک قرار دیدیا جبکہ خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ مجھے نعمان اعجاز سے نفرت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران سینئر اداکار نعمان اعجاز نے پروڈیوسر اور مصنف خلیل الرحمان قمر کو مینٹلی سک قرار دیا اور کہا کہ مجھے افسوس ہوتا ہے ، مجھے افسوس ہے کہ وہ میری ہی دریافت ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1807794039858610513
خلیل الرحمان قمر نے نعمان اعجاز کے اس تبصرے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نعمان اعجاز سے نفرت ہے اور وقت یہ ثابت کردے گا کہ مجھے ان سے نفرت کیوں ہے۔

نفرت کے باوجود نعمان اعجاز کو ڈرامے میں رول دینے سے متعلق سوال کے جواب میں خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ میں نے نعمان اعجاز کو منتخب کیا تھا اور وہ کردار بھی ایک گھٹیا شخص کا ہی تھا، میں نے انہیں یہ رول اس لیے دیا تاکہ انہیں زیادہ محنت نا کرنی پڑے، انہوں نے بس قدرتی اداکاری کی کیونکہ وہ حقیقت میں ایسے ہی انسان ہیں۔


خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ میں نفرت کرنےوالا آدمی نہیں ہوں، مجھے آج تک دوسرے لوگوں پر صرف غصہ آیا ہوگا مگر مجھے کسی انسان کیلئے نفرت محسوس ہیں ہوئی، تاہم میں سینے پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں کہ نعمان اعجاز محبت کے قابل انسان نہیں ہیں، میں صرف اور صرف نعمان اعجا ز سے نفرت کرتا ہوں ۔


انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ذاتی طور پر نعمان اعجاز کی اداکاری پسند ہے مگر میں ان کی شخصیت اور گھٹیا پن کی وجہ سے ان سے نفرت کرتا ہوں۔

 

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
Khalil nami yeh chawal insan aik psychic hay lakn bus Pakistan mayn aisay hi loug mashoor hojatay hayn, khota aur jahil Qamar
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
Do baabon ki nafrat aur larai ka Pakistan ko na koi faida hai, na koi nuksaan. Lehaza don't waste your time.
 

Back
Top