علی امین بھڑکیں نہ ماریں، مجھے اپنے صوبے میں کوئی بند نہیں کرسکتا،پرویز خٹک

1pervveereelaiaimians.png

ماضی کے حلیف اب حریف بن گئے,چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک نے علی امین گنڈاپور کو آڑے ہاتھوں لے لیا, پرویز خٹک نے کہا علی امین گنڈا پور بھڑکیں نہ ماریں، مجھے اپنے صوبے میں کوئی بند نہیں کرسکتا, میں کسی کے خلاف نہیں۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کی کارروائی میں جو ہوا وہ بولوں گا، اس وقت کی پوری کابینہ اجلاس کی کارروائی کی گواہ ہے۔

پرویز خٹک نے کہا علی امین گنڈاپور بھی اس وقت کی کابینہ کا حصہ تھے، وہ بھی عینی شاہد ہیں۔ نہ ہی میں نے کبھی جھوٹ بولا، نہ ہی جھوٹ بولوں گا، میں علی امین کو اور علی امین مجھے بہت اچھی طرح جانتے ہیں,سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کچھ لوگ ہیں جو سچ برداشت نہیں کر سکتے، میرا تعلق بھی خٹک قبیلے سے ہے، مجھے اپنے صوبے میں کوئی بند نہیں کر سکتا۔

مجھ پر کسی کا احسان نہیں تو احسان فراموش کیسے ہو سکتا ہوں؟2013 میں اپنی محنت سے کم ممبران پر مشتمل حکومت بنائی، کسی نے احسان کر کے وزیرِ اعلیٰ نہیں بنایا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا تھا کہ پرویز خٹک کو عمران خان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کیلیے بلایا جارہا ہے اگر اُس نے گواہی دی تو خیبرپختونخوا میں رہنے نہیں دیں گے,مانسہرہ میں تحریک انصاف کی جانب سے منعقدہ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اس دن سے ڈرو جس دن عمران خان کال دے گا پھر آپ کی نسلیں یاد رکھیں، جس دن عمران خان نے اداروں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تو پھر ہم اپنا انصاف اور حق خود ہی حاصل کرلیں گے۔
 
Husaink

Prime Minister (20k+ posts)

تیرے ساتھ تو عوام نے ہی کتوں والی کر دی ہے تمہیں اب بند کرکے کسی نے اپنا وقت برباد کرنا ہے کیا

Dog Travel GIF
 
Back
Top