
حکومت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کی بندش کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکس ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ایکس کی بندش سے متعلق کیس میں سماعت کے دوران وفاقی وزارت داخلہ نے اپنا جواب جمع کروادیا ہے، جواب میں وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ایکس پر پابندی ملکی سلامتی اور وقار کو برقرار رکھنے کیلئے لگائی گئی۔
وزارت داخلہ نے موقف اپنایا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت آمیز مواد شیئر کیا جاتا ہے، اس ویب سائٹ پر پابندی اظہار رائے کے آئینی حق کی خلاف ورزی نہیں ہے، پابندی حساس اداروں کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے لگائی گئی کیونکہ کچھ عناصر اس پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے ملک میں عدم استحکام پھیلانا چاہتے ہیں۔
فیصلے میں آئین کے آرٹیکل 19 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اظہار رائے کی آزادی قوانین کی پابندی سے مشروط ہے، ویب سائٹ کی بندش سے قبل تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے، بندش سے قبل ایکس انتظامیہ کو متعدد بار پاکستان کے قوانین پر عمل درآمد کی ہدایات دی گئیں مگر ایکس نے پاکستانی قوانین کی پابندی کا معاہدہ نہیں کیا، جس کے بعد وزارت داخلہ کے پاس عارضی طور پر ایکس کی بندش کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچتا تھا۔
وزارت داخلہ نے اپنے جواب میں عدالت سے درخواست کو مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ایکس پر پابندی کے خلاف درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1810563417444343855
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2mulkisalamtikhatra.png
Last edited by a moderator: