
سابق صدرمملکت عارف علوی نے اپنے کلینک پر بطور ڈینٹسٹ دوبارہ سے پریکٹس شروع کردی ہے، ان کی ایک تصویر وائرل ہونے پر سوشل میڈیا پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ایک تصویر وائرل ہوئی ہےجس میں ایک مریض کے دانتوں کاعلاج کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، تصویر وائرل ہونے پرصحافیوں، سیاستدانوں اور سوشل میڈیا صارفین نے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صحافی و اینکر عمران ریاض خان نے کہا کہ عارف علوی صدارت چھوڑنے کے بعد ایک مرتبہ پھر اپنا کام شروع کرچکے ہیں، یہ کسی مغربی لیڈر کی تصویر ہوتی تو ہم اس کی شان میں قصیدے پڑھ رہے ہوتے، یہ بھی احساس کمتری کی ایک علامت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1810257811055444365
صحاف احتشام الحق نے کہا کہ یہ تصویر عارف علوی کی اپنے عہدے پر رہتے ہوئے سچائی اور ایمانداری کی علامت ہے، ہمارے ملک میں ایسا بہت کم ہوا ہے، عام طور پر دوسرے ایسے لوگ ملک چھوڑ کر بیرون ملک سیٹل ہوکر چوری کی ہوئی رقم سے عیش کرتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1810276922816954795
پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا دنیا کے دیگر ممالک میں ایسا دیکھتے اور سنتے تھے مگر پاکستان میں ایسا ناممکن لگتا تھا، مگر عارف علوی نے یہ بھی ممکن کردیا،اسے کہتے ہیں ٹیم عمران خان۔
https://twitter.com/x/status/1810293758161727618
صحافی سلمان درانی نے کہا کہ اس تصویر کا کیا مطلب ہوا کہ عارف علوی نے بیرون ملک جائیدادیں کاروبار نہیں بنائے۔
https://twitter.com/x/status/1810255133399285904
سلیمان شاہ راشدی نے کہا کہ عارف علوی پاکستان کے پہلے صدر ہیں جو اپنے منصب سے سبکدوش ہونے کے بعد بیرون ملک منتقل نہیں ہوئے اور ان پر اربوں کی کرپشن کے الزامات بھی نہیں لگے بلکہ وہ واپس آکر اپنے پیشے سے منسلک ہوگئے۔
https://twitter.com/x/status/1810276776821616947
ایک صارف نے پنجابی میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی صدر یا سابق صدر قبر سے نکل کر بھی عہدہ حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے، یہ سہرا پی ٹی آئی کے سر ہےجنہوں نے ایسے لوگ دیئے جو نوکری کے بعد اپنے اصل پیشے کی طرف چلے گئے۔
https://twitter.com/x/status/1810072470327628189
ایک اور صارف نے کہا کہ عارف علوی دوبارہ سے اپنے کلینک پر مزدوری کررہے ہیں، ذاتی بغض سے بالاتر ہوکر دیکھیں تو یہ اس دہائی کی سب سے خوبصورت تصویر ہے، باقی دنیا میں یہ کوئی نئی بات نہیں ہے مگر ہمارے ملک میں ایسا پہلی بار ہورہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1810208453836603514
بابا کوڈو نامی صارف نے کہا کہ یہ پاکستان کی 77 سالہ تاریخ کی بہترین تصویروں میں سے ایک ہے، عارف علوی کو کوئی عار نہیں کہ وہ سابق صدر کے پروٹوکول کے ساتھ مریضوں کا علاج کررہے ہیں، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ عارف علوی نے پانامہ، لندن،دبئی میں جائیدادیں نہیں بنائیں اور نا ہی آف شور اکاؤنٹس میں پیسہ رکھوایا۔ پی ٹی آئی وہ جماعت ہے جس کی قیادت ملک کو دوسرے ترقیاتی ممالک کی طرح مثبت اور بہتر سیاسی روایات دے سکتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1809973015146336569
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9draliappractixksjksjj.png