جیو کے اینکر اویس اقبال ملحد ہو گیۓ

Meme

Minister (2k+ posts)
جو کام اسلام کے موجد کرتے رہے ہوں، وہ کام اسلام کے پیروکار کیوں نہ کریں۔ قرآن میں لکھا ہے کہ دوسروں کو برے القابات سے مت پکارو۔ مگر پیغمبر اسلام اور صحابہ عمرو بن ہشام کو ساری زندگی ابوجہل کہہ کر پکارتے رہے۔۔
حضور کہنا کچھ اور کرنا کچھ کی سنت تو
noble horsemen of atheism
کی رہی ہے۔ جہاں مدتوں جوانوں کو
atheism
کا چورن بیچ کر اب
Sam Harris, buddhism
کا کمبل اوڑھ کر اپنی
meditation app
سے ہزاروں ڈالر کما رہا ہے۔ اور آيان هرسي علي بدترین مینٹل بریک ڈاؤن کے بعد ادیانِ ابرہیمی کے دامن میں واپس پلٹ کر آگئی ہے۔ یہ بھی اچھی رہی اس کے حق میں، کیا خیال ہے؟
 

M_Shameer

Senator (1k+ posts)
اے ایمان والو! کوئی قوم کسی قوم کا مذاق نہ اڑائے ممکن ہے وہ لوگ اُن (تمسخر کرنے والوں) سے بہتر ہوں اور نہ عورتیں ہی دوسری عورتوں کا (مذاق اڑائیں) ممکن ہے وہی عورتیں اُن (مذاق اڑانے والی عورتوں) سے بہتر ہوں، اور نہ آپس میں طعنہ زنی اور الزام تراشی کیا کرو اور نہ ایک دوسرے کے برے نام رکھا کرو، کسی کے ایمان (لانے) کے بعد اسے فاسق و بدکردار کہنا بہت ہی برا نام ہے، اور جس نے توبہ نہیں کی سو وہی لوگ ظالم ہیں

الحجرات، ۱۱

یہ
code
مسلم سوسائٹی کے لئے سیٹ کیا گیا ہے۔ کافر و دشمنانِ حق کے لئے نہیں ہے۔ مزید صراحت اس کی، حدیث میں موجود حضور ﷺ کا قول ہے۔۔

” حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں رسول مکرم (ﷺ) نے فرمایا با ہم حسد نہ کرو اور ایک دوسرے پر بو لی نہ بڑھاؤ اور بغض نہ رکھو اور قطع تعلقی نہ کرو اور تم میں سے کوئی دوسرے کے سودے پر تجارت نہ کرے اللہ کے بندو بھائی بھائی بن جاؤ۔ مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ وہ اپنے بھائی پر ظلم کرتا ہے نہ اسے ذلیل کرتا ہے اور نہ ہی اسے حقیر سمجھتا ہے۔

رواہ مسلم


عذرِ گناہ بدتر از گناہ۔۔ یعنی اسلام اجازت دیتا ہے کہ غیر مسلموں کو چاہے جتنے مرضی برے القابات الٹے سیدھے ناموں سے پکارو، بس مسلمانوں کو نہیں پکارنا، یہ کیسا خدا ہے جس کو اپنے ہی گروہ کی فکر ہے۔ اس کی اخلاقیات صرف اپنے گروہ کیلئے ہی ہیں کیا؟ اس کے بعد بھی لوگ اصرار کرتے ہیں کہ کلامِ ہذا کو خدائی کلام مانا جائے۔
 

M_Shameer

Senator (1k+ posts)
I remember @Citand

So in your words someone who has good Islamic knowledge he/she will never become an atheist?

ان حضرت سے کہیں کسی بھی ایکس مسلم سے ڈیبیٹ کرکے دیکھ لیں، ایک ایکس مسلم عام مسلمانوں سے کہیں زیادہ اسلام کا علم رکھتا ہے۔ عام مسلمان نے تو اپنی زندگی میں قرآن تک ترجمے کے ساتھ نہیں پڑھا ہوتا۔۔
 

Cyber_Security

Chief Minister (5k+ posts)

ان حضرت سے کہیں کسی بھی ایکس مسلم سے ڈیبیٹ کرکے دیکھ لیں، ایک ایکس مسلم عام مسلمانوں سے کہیں زیادہ اسلام کا علم رکھتا ہے۔ عام مسلمان نے تو اپنی زندگی میں قرآن تک ترجمے کے ساتھ نہیں پڑھا ہوتا۔۔
This is my experience too. The atheists I have met sometimes beat me in Islamic knowledge.
 

M_Shameer

Senator (1k+ posts)

بہت ہی بھونڈے انداز میں بنائی گئی سکرپٹڈ ویڈیو ہے، وگرنہ اس مسلم کے سوالات کو کوئی بھی اگناسٹک / اتھیسٹ بڑے آرام سے ناک ڈاؤن کرسکتا ہے۔

میں مسلمانوں کیساتھ کبھی بھی خدا کے وجود بارے بحث نہیں کرتا، کیونکہ یہ مدعا بعد کی بات ہے، پہلا مدعا میں ان کے سامنے یہ رکھتا ہوں کہ فرض کرلیں خدا ہے، تم نے ثابت یہ کرنا ہے کہ تمہارا مذہب اسی خدا کی طرف سے ہے۔ مسلمان یا کسی بھی مذہب کے مبلغ دو نمبری یہ کرتے ہیں کہ اپنے نقلی خدا کو "اصلی" خدا کے ساتھ سویپ کردیتے ہیں۔ یہ نوسربازی تمام مذاہب میں پائی جاتی ہے۔ ان مذاہب نے اپنے نقلی خدا ایجاد کرکے لوگوں کو کس طرح بیوقوف بنایا ہے، اس کو میں ایک مثال سے واضح کرتا ہوں۔

فرض کریں ایک بستی ہے جس میں چند سو لوگ رہتے ہیں، اس میں کسی بھی شخص کو ابھی تک کسی مذہب یا خدا کے تصور بارے نہیں پتا۔ مگر ان لوگوں کے ذہن میں یہ سوالات ضرور پیدا ہوتے ہیں کہ ہم کہاں سے آئے ہیں، ہمیں کس نے بنایا ہے، یہ کائنات کیا ہے، اس کے پیچھے کون ہے وغیرہ وغیرہ۔۔ میں ایک نوسرباز ہوں، مجھے خود ان میں سے کسی سوال کا جواب نہیں پتا۔ مجھے یہ بھی نہیں پتا کہ خدا ہے یا نہیں ہے، کائنات کو کس نے بنایا ہے وغیرہ وغیرہ۔ میں اس بستی میں جاتا ہوں اور ان لوگوں سے کہتا ہوں کیا تمہیں پتا ہے تمہیں کس نے بنایا ہے، یہ سورج یہ چاند، یہ دھرتی کس نے بنائی ہے؟ وہ جواب دیتے ہیں۔ ہمیں نہیں پتا۔ میں ان سے کہتا ہوں کہ دور بہت دور ایک بہت بڑی ہستی رہتی ہے جس کا نام چکوچک ہے، یہ سب اس نے بنایا ہے۔ اسی نے مجھے یہ سب بتایا ہے اور اس نے مجھے تمہاری طرف بھیجا ہے ۔ اس نے تمہارے لئے ایک ہدایت نامہ بھیجا ہے کہ تم نے زندگی کس طرح گزارنی ہے، کون سے کام تمہارے لئے حلال ہیں، کون سے حرام ہیں۔ وغیرہ وغیرہ۔

اب فرض کرلیں بستی کے کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہم تمہاری بات نہیں مانتے، نہ ہی ہم چکوچک کو مانتے ہیں۔ اس پر میں ان سے کہتا ہوں کہ اگر تم چکوچک کو نہیں مانتے تو بتاؤ پھر تمہیں کس نے بنایا؟ اس دھرتی کو کس نے بنایا، سورج کو کس نے بنایا اور یہ سارا نظام چل کیسے رہا ہے وغیرہ وغیرہ۔ جواب میں وہ کہتے ہیں، ہاں یہ سب اپنے آپ تو نہیں چل سکتا، کوئی نہ کوئی تو اس کو بنانے والا ہے۔ اس پر میں ان سے کہتا ہوں کہ چلو پھر مانو میرے چکوچک کو، وہی یہ سب کچھ بنانے والا ہے۔ اگر اس نے نہیں بنایا تو بتاؤ پھر کس نے بنایا۔۔۔؟ اس طرح وہ سادہ لوح لوگوں کو "اصلی" خدا دکھا کر اپنا "نقلی" خدا بیچ ڈالتا ہے اور وہ اس کی پوجا کرنے لگتے ہیں اور اس کے ہدایت نامے کے تحت زندگی گزارنے لگتے ہیں۔

ایسا ہی چکر مسلمان کرتے ہیں، وہ پہلے یہ سوالات اٹھاتے ہیں کہ سوچو دنیاکس نے بنائی، انسان جیسا کیمپلیکس وجود کس نے بنایا، یہ سب اپنے آپ کیسے ہوسکتا ہے۔ جب سامنے والا کہتا ہے کہ ہاں اس بات کا امکان ہے اس کو کوئی نہ کوئی بنانے والا ہے تو مسلمان جھٹ سے اپنی جیب سے" اللہ" نکال لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ لو اب مانو کہ یہ سب اسی نے بنایا ہے اور آج کے بعد تم نے زندگی بھی اسی کے کہنے کے مطابق گزارنی ہے۔

۔
 

Back
Top