
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی کی حمایت یا مخالفت سے پہلے یہ دیکھنا ہوگا کہ ہمارے آئین کے ارٹیکل 17 کے تحت "سیاسی جماعت" کسے کہتے ہیں؟
انہوں نے تحریک انصاف پر الزامات کی فہرست بتاتے ہوئے کہا کہ طے کرنا ہوگا کہ جان بوجھ کر ملکی ترقی و خوشحالی کو نقصان پہنچانے، عالمی مالیاتی اداروں کو پاکستان کی مدد سے روکنے کے لیے مظاہرے کرنے اور خطوط لکھنے، بھاری سرمائے سے دنیا کے مختلف ممالک کو پاکستان دشمنی پر ابھارنے، بھارتی لابی سے مل کر پاکستان کو رسوا کرنے، چند گھنٹوں کے اندر اندر اڑھائی سو سے زائد دفاعی تنصیبات پر حملے کرنے، شہدائے وطن کی توہین کرنے، فوج میں بغاوت کی سازش کرنے کا استحاق حاصل ہے؟
https://twitter.com/x/status/1813214184311779644
انکا مزید کہنا تھا کہ اپنے زیر اثر میڈیا کو قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف جھونک دینے، پاکستان دشمنوں سے فنڈز لینے اور پاکستان کو دنیا میں تنہا کر دینے کے جتن کرنے والے گروہ کو آرٹیکل 17 کے تحت باضابطہ سیاسی جماعت کا استحقاق حاصل ہے؟
اگر حاصل ہے تو ایسے ہی دیگر گروہوں کو بھی یہی استحقاق دینا ہوگا یا پھر آئین پاکستان کو بدلنا ہوگا۔
صحافی طارق متین نے عرفان صدیقی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف صاحب اصلی اکاؤنٹ سے آئیں
https://twitter.com/x/status/1813245208970060160
احمد وڑائچ کا کہنا تھا کہ یہی سمجھیں پابندی پر میاں محمد نواز شریف کا بیان آ گیا
https://twitter.com/x/status/1813242175364243559
فہیم اختر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ساری باتیں آپ کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کیوں یاد آئیں؟ وہ کیا کہتے ہیں پھل موسم دا گل ویلے دی
https://twitter.com/x/status/1813308876839862573
عائشہ بھٹہ نے کہا کہ عرفان صدیقی صاحب! انسان نے زندگی میں جتنی بھی غلطیاں اور گناہ کئے ہوں، عمر کے آخری پہر وہ ان گناہوں سے چھٹکارا چاہتا ہے اور کوشش کرتا ہے کہ اپنی دنیا و عاقبت سنوار جائے، اپنی اولاد کے لئے اچھا نام اور کام چھوڑ جائے۔افسوس! آپ کی ذات ان سب باتوں سے مبرا ہے
https://twitter.com/x/status/1813250363081859204
ذیشان نے کہا کہ ملکی ترقی کا پیمانہ آپکی پریس کانفرنس نہیں بلکہ حکومت پاکستان کے سرکاری ڈاکومنٹ سے عدالت میں ثابت کریں۔ آپ کی حکومتوں کو عمران خان کے حکومت سے فل کورٹ میں کمپیئر کرنا ہوگا اور سب لائیو ٹیلی کاسٹ کریں۔ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائےگا۔
https://twitter.com/x/status/1813241697670717746
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/irfan1i1h121.jpg