
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے 9 مئی مقدمات میں آج فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ، پولی گرافک ٹیسٹ اور وائس میچنگ ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی مقدمات میں عمران خان کے خلاف تفتیش کا پلا مرحلہ مکمل ہوگیا، تفتیش کیلئے ڈی ایس پی جاوید آصف کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی، ابتدائی طور پر عمران خان نے تفتیشی ٹیم کے سوالوں کے جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پولیس پر کوئی اعتبار نہیں ہے۔
اس موقع پر ڈی ایس پی جاوید آصف نے کہا کہ آپ تفتیشی افسران سے تعاون کریں ہم آپ کے ساتھ انصاف ضرور کریں گے، اس یقین دہانی کے بعد عمران خان نے تفتیشی ٹیم کے سوالات کے جواب دیئے، سوال وجواب کا یہ سیشن 15 منٹ تک جاری رہا۔
زبانی پوچھ گچھ کے بعد پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی(پی ایف ایس اے) کے ماہرین نے پولی گرافک، فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ اور وائس میچنگ ٹیسٹ کروانے کا کہا جس پر عمران خان نے انکار کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے میں سے اداروں کے زیر تفتیش ہوں، فی الحال کوئی ٹیسٹ نہیں کرواؤں گا، یہ ٹیسٹ کرنے کیلئے میں بعد میں پولیس کو وقت دوں گا۔
https://twitter.com/x/status/1815728274884157883
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6imrankha testtinkaar.png
Last edited by a moderator: