جماعتِ اسلامی دھرنے کے 10 مطالبات

News_Icon

Chief Minister (5k+ posts)

جماعتِ اسلامی دھرنے کے 10 مطالبات

بجلی بل میں 500 یونٹ تک ماہانہ استعمال کرنے والے صارفین کو بل میں 50 فیصد رعایت دی جائے. پہلا مطالبہ

پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ختم کی جائے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لیا. مطالبہ

اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں 20 فیصد کمی لائی جائے۔تیسرا مطالبہ

اسٹیشنری آئٹمز سمیت بچوں کی تعلیم و تربیت سے متعلق تمام آئٹمز پر ٹیکس واپس لیا جائے۔مطالبہ

اشرافیہ کی عیاشیاں عوام کے لیے ناقابلِ برداشت، غیر ترقیاتی اخراجات پر 35 فیصد کٹ لگایا جائے۔مطالبہ

آئی پی پیزکے ساتھ کیپیسٹی پیمنٹ اور ڈالر میں ادائیگی کا معاہدہ ختم کیا جائے۔مطالبہ

زراعت اور صنعت پر ٹیکسوں کا ناجائز، ناقابلِ برداشت بوجھ 50 فیصد کم کیا جائے۔مطالبہ

صنعت، تجارت اور سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جائے تاکہ معاشی پہیہ چلے اور نوجوانوں کو روزگار ملے۔

غریب تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکسوں کا ظالمانہ بوجھ واپس لیا جائے اور مراعات یافتہ طبقہ سے ٹیکس وصول کیا جائے، مطالبہ
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
ڈنٹونک کے اس باندر کو جماعت اسلامی نے بڑے کنگ سائز کیلے دے کر مہمان نوازی کا تقاضہ پورا کیا اور جماعت اسلامی نے وہ کیلے بھی پلانٹ آف ایپس سے ہی منگوائے جسے عطا تارڑ باندر نے بہت شوق سے وہ کیلے لئے اور اپنے گھر والوں کے لئے بھئ ساتھ منکی بیگ بنوا کر گھر بھی لے گیا آج تو باندر فیملی کی موجاں ہی موجاں
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

اگر مطالبات تسلیم نہ کیے تو؟ نہیں تو؟؟ نہیں تو؟؟؟ --- حکومت

ہم لڈیاں ڈالتے اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں گے --- حافظ نعیم الرحمان
 

arain

Councller (250+ posts)
مطالبات تو پتہ نہیں، مگر جو لات کھا کے آئے ہیں اس میں جو بوٹ لگا تھا اس میں دو تسمے تھے، پالش خادم اعلی نے کیا تھا۔

نکلے تھے 'نظام کو بدلو، بل واپس لو' اور پہنچے 'الیکشن کیوں کروانا یے؟' پہ۔ راستے میں لات ہل گئی ہو گی تو مطالبات بھی ہل گئے۔ منزل پہ پہنچتے ہی لات اور مطالبات جگہ پہ آگئے۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
کسی نے کیا خوب لکھا ہے جب ایک پارٹی کے دھرنے کے اعلان سے ہی پکڑ دھکڑ شروع ہوجائے
راتوں کو چھاپے مار کر گرفتاریاں شروع ہوجائیں
میڈیا پر سے بلیک آوٹ کیا جائے اور کوئی بیان کوئی خبر نا آنے دی جائے

لیکن جب اسی دوران ایک دوسری پارٹی بھی پہلی
پارٹی کی طرح اپوزیشن میں
ہو اور دُھرنا بھی دے کوئی گرفتار نا ہو نا کوئی تشدد بلکہ
فل میڈیا کوریج دی جائے اور ہر طرح کی سہولیات بھی
تو سمجھ جائیں کہ دال میں کچھ کالا نہیں بلکہ پوری دال ہی کالی ہے
بس اتنی سی بات ہے
 

Back
Top