ایک اور پاکستانی لڑکی بچے چھوڑ کر محبوب کے پاس سرحد پار بھارت پہنچ گئی

9mehwishinnindkash.png

ایک اور پاکستانی لڑکی بھارتی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر اپنے بچوں و گھر بار چھوڑ کرسرحد پار چلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی رہائشی 25 سالہ پاکستانی لڑکی مہوش کو بھارتی ریاست راجھستان کے ضلع چورو کے گاؤں پتھیسر کے رہائشی 30 سالہ رحمان سے آن لائن رابطے دوستی ہوئی جو وقت کے ساتھ ساتھ محبت میں بدل گئی۔

ایمو نامی سوشل میڈیا ایپلی کیشن کے ذریعے پروان چڑھنے والے اس رشتے نے مہوش کو اپنے دونوں بچوں اور گھر بار چھوڑ نے پر ایسا مجبور کیا کہ وہ واہگہ بارڈر کے راستے قانونی طریقہ اپناتے ہوئے بھارت پہنچ گئی۔

rahmanmehwishindiapakistanlovestory-1722092526.jpg

مہوش نے جانے سے قبل اپنے شوہر سے طلاق لی دوسری طرف شادی شدہ رحمان نےبھی اپنی بیوی سے علیحدگی اختیار کی، بھارتی نوجوان کے بھی دو بچے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق مہوش اور رحمان نے باقاعدہ طور پر شادی بھی کرلی ہے۔

مہوش لاہور کے علاقے بادامی باغ میں واقع ایک بیوٹی پارلر میں کام کرتی تھی، 2006 میں اس کی خرم شہزاد نامی نوجوان سے شادی ہوئی، تاہم شادی کے 12 سال بعد 2018 میں اس نے اپنےشوہر سے طلاق لی، اس شادی سے مہوش کے دو بیٹے ہیں جن کی عمریں 12 سال اور 7 سال ہے۔

خیال رہے کہ پہلا موقع نہیں ہےجب کوئی پاکستانی لڑکی آن لائن ایپلی کیشن کے ذریعے بھارتی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر سرحد پار کرگئی ہے، اس سے قبل سیما حیدر نامی ایک پاکستانی لڑکی پب جی کھیلتے ہوئے بھارتی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوئی، اور اس نوجوان کا مذہب دیکھے بغیر نیپال کے راستے غیر قانونی طور پر بھارت پہنچ گئی تھی۔
 
Aristo

Minister (2k+ posts)
اس طرح کی لڑکیوں کی کوئی قوم مزہب کچھ نہیں ہوتا جو اپنی اولاد کی سگھی نہ ہو سکی وہ کس قسم کی انسان ہو گی
 
A.G.Uddin

Minister (2k+ posts)
مہوش لاہور کے علاقے بادامی باغ میں واقع ایک بیوٹی پارلر میں کام کرتی تھی، 2006 میں اس کی خرم شہزاد نامی نوجوان سے شادی ہوئی، تاہم شادی کے 12 سال بعد 2018 میں اس نے اپنےشوہر سے طلاق لی، اس شادی سے مہوش کے دو بیٹے ہیں جن کی عمریں 12 سال اور 7 سال ہے۔

Wait a minute. If she's 25 now then 18 years back she should have been 7....and her elder kid is 12 means she delivered at the age of 13? Someone kindly solve the equation
 
Iconoclast

Chief Minister (5k+ posts)

Keen observer you are. The math is not mathing.
Only Terrance Howard can solve this for ye.
 
Back
Top