
قونصل جنرل متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو قوانین کی پابندی کا مشورہ دے دیا,کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ یو اے ای میں 18 لاکھ سے زائد پاکستانی موجود ہیں, پاکستانی شہریوں کو بردرانہ مشورہ دوں گا کہ نہ صرف یو اے ای بلکہ جس ملک میں بھی رہتے ہیں اس کے قوانین کی پاسداری کریں۔ پاکستان کے چاروں صوبوں سے پاکستانیوں کو ویزے کا اجرا کیا جاتا ہے۔
قونصل جنرل نے مزید کہا یو اے ای میں 200 ممالک کے لوگ رہتے ہیں۔ ہم ان کو اپنے ملک کا حصہ سمجھتے ہیں, سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کے پروپیگنڈے سے گریز کریں۔ اس سے قبل اس معاملے پر لوگوں کو سزائیں دی جا چکی ہیں اور ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔ جو بھی سوشل میڈیا کو ہرزہ سرائی کے لیے استعمال کرے گا اس کے خلاف ایکشن ہوگا۔
یو اے ای کے قونصل جنرل نے کہا کہ کراچی سمیت پاکستان موسمیاتی تغیر کا بہت زیادہ شکار ہے۔ یو اے ای میں پچھلے سال ماحولیات کے حوالے سے کوپ 28 کا انعقاد کیا گیا۔ یواے ای کی دلی خواہش ہے کہ بلوچستان میں انوائرمنٹ پر کام کرے۔ کراچی میں یو اے ای کے ذریعے کھجور اور دیگر شجرکاری کرنے کے مفید اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2uaecunncelsgenerla.png