Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
ملک کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما نے اعلان کیا ہے کہ اگر کسی بھی دینی مدرسے میں ملک دشمن عناصر چھپے ہوئے ہیں تو وہ ان کے خلاف کارروائی کے لیے تیار ہیں۔
پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے دینی مدارس کی تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے زیراہتمام کراچی میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مفتی محمد تقی عثمانی، مفتی منیب الرحمن، مولانا محمد حنیف جالندھری، مولانا عبدالمالک، مولانا یاسین ظفر، مولانا ڈاکٹر عطاالرحمن اور علامہ شبیر احمد نے شرکت کی۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ حکومت مدارس کی رجسٹریشن نہیں کررہی، علما تو چاہتے ہیں کہ مدارس کی رجسٹریشن ہو اور بینک اکاؤنٹ کھولے جائیں تاکہ ہر چیز کا ریکارڈ رہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی گزشتہ حکومت کے ساتھ رجسٹریشن کا فارمولا طے ہوگیا تھا، مسودہ قانون بھی منظور ہوگیا تھا اور وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا کہ اسے پارلیمنٹ سے منظور کرا کر اس پر عمل درآمد شروع کردیا جائے گا، لیکن ایسا نہ ہوسکا۔
انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں میں دینی مدارس اور جامعات میں کنونشن منعقد کیے جائیں گے، 28 اگست کو پہلا کنونشن کراچی میں منعقد ہوگا۔
اس موقع پر مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ علما نے کبھی بھی ملکی سلامتی کے خلاف کام نہیں کیا بلکہ وہ ہمیشہ مسلح افواج کے ساتھ کھڑے رہے۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس نے کبھی فساد سے فائدہ اٹھانے کا سوچا تک نہیں، ہمیں حریف کے بجائے حلیف سمجھا جائے۔
wenews.pk

مدرسوں میں چھپے ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے تیار ہیں، علما - WE News
ملک کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علما نے اعلان کیا ہے کہ اگر کسی بھی دینی مدرسے میں ملک دشمن عناصر چھپے ہوئے ہیں تو وہ ان کے خلاف کارروائی کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے دینی مدارس کی تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان

- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/FGLOkLf.jpeg