
سینئر پاکستانی اداکارہ اور ویب سیریز "برزخ" میں مرکزی کردار ادا کرنے والی صنم سعید نے سیریز میں ہم جنسی پرستی کے رجحانات فروغ دینے پرردعمل دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران صنم سعید نے بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ پر نشر کیجانے والی پاکستانی ہدایت کار کی ویب سیریز"برزخ" پر ہونے والی تنقید سے متعلق گفتگو کی اور کہا کہ مجھے اپنے کام پر ہونے والی تنقید کی کوئی پرواہ نہیں، جب نیت صاف ہو اور اردگرد کے لوگ یہ جانتے ہوں تو تنقید کرنےوالوں کی باتوں کو نظر انداز کردینا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ سب لوگوں کو اپنے کام سے خوش نہیں کرسکتے، ناظرین کا حق ہے کہ وہ اپنی پسند ناپسند رکھیں اور اس کا اظہار کریں۔
صنم سعید نے کہا کہ اگر اچھی نیت کے ساتھ الجھن کا شکار ہورہے ہیں تو ناقدین کو نظر انداز کرنا مشکل ہوجائے گا، اچھی نیت کے ساتھ موٹی چمڑی کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب ڈرامہ کے پروڈیوسر عاصم عباسی نے ایک صارف کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے ‘برزخ’ میں ہم جنس پرستی کا منظر دیکھا ہے اور آپ کو اُس منظر سے مسئلہ ہے تو براہِ کرم! آپ میری ویب سیریز نہ دیکھیں۔
خیال رہے کہ بھارتی ویب سیریز برزخ میں مردوں میں ہم جنس پرستی کے رجحانات کو فروغ دینے پر پاکستانی صارفین کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہاہے، اس ویب سیریز میں صنم سعید اور فواد خان نے بھی اداکاری کی ہے جنہیں ایسی متنازعہ رجحانات کو فروغ دینے والی ویب سیریز میں کام کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sanam1h1h1i3.jpg