Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق 6 اگست پیر کے دن تک الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 41 این این ایز اور تمام دیگر ایم پی ایز کی فہرستیں پارٹی کو دی گئی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں سمیت اپنی ویب سائٹ پر شائع کر کے سپریم کورٹ میں فیصلے پر عملدرآمد کی رپورٹ جمع کرانی ہے۔
آٹھ اور 5 کے اکثریتی فیصلے میں کہا گیا تھا پی ٹی آئی کے تمام منتخب 41 امیدواروں کی طرف سے اپنی پارٹی وابستگی کے حلفیہ بیانات جمع ہونے کیساتھ جونہی پی ٹی آئی ان بیانات کے تصدیقی سرٹیفیکیٹ جمع کرائے گی اُسکے سات دن کے اندر الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پر مذکورہ فہرستیں شائع کر کے اُسی روز سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرانی ہو گی۔
اب 26 جولائی کو پی ٹی آئی کے 41 ایم این ایز کے حلفیہ بیانات اور اُنکے تصدیقی سرٹیفیکیٹ کمیشن میں جمع ہو چکے ہیں اور چھٹیاں نکال کر 6اگست بروز منگل کو سات دن کی مدت پوری ہو جائیگی۔ اگر الیکشن کمیشن نے پیر تک عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کیا تو میری رائے میں یہ معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں سو موٹو اُٹھانا ہو گا۔
کیا چیف جسٹس چیف الیکشن کمیشن کو تحفظ دینگے یا اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کی شکایت پر عدم کاروائی کی طرح اپنی عدالتِ عظمیٰ کی فل کورٹ کی حکم عدولی پر بھی محض تجاویز ہی مانگیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1819697382893756449
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/hNQhjCL.jpeg