’بنگلہ دیشی وزیر اعظم کا مستعفی ہونے کا امکان‘، محفوظ مقام پر منتقل

battery low

Chief Minister (5k+ posts)

0513365153ab967.jpg

’بنگلہ دیشی وزیر اعظم کا مستعفی ہونے کا بھی امکان‘، محفوظ مقام پر منتقل ہونے کیلئے روانہ


ایک سینئر مشیر نے کہا ہے کہ بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد کے استعفیٰ دینے کا ’امکان‘ ہے جبکہ ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ وہ محفوظ مقام پر منتقل ہونے کے لیے ڈھاکا محل سے روانہ ہو گئی ہیں۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق وزیر اعظم کے قریبی معاون نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ صورتحال ایسی ہے کہ یہ بھی ایک امکان ہے، لیکن میں نہیں جانتا کہ یہ کیسے ہوگا؟

ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ اور ان کی بہن گنابھابن (وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ) سے محفوظ مقام پر چلی گئی ہیں، حسینہ واجد تقریر ریکارڈ کرنا چاہتی تھی لیکن انہیں ایسا کرنے کا موقع نہیں مل سکا۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے صاحبزادے نے پیر کو ملکی سکیورٹی فورسز پر زور دیا کہ وہ ان کی والدہ کے اقتدار پر کسی بھی طرح کے قبضے کی کوشش کو روکیں۔

امریکا میں مقیم صجیب وازید جوئی نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آپ کا فرض ہے کہ ہم اپنے لوگوں اور ہمارے ملک کو محفوظ رکھیں اور آئین کو برقرار رکھیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ کسی غیر منتخب حکومت کو ایک منٹ بھی اقتدار میں نہ آنے دیں، یہ آپ کا فرض ہے۔

یاد رہے کہ اے ایف پی کے مطابق بنگلہ دیش میں جاری حکومت مخالف مظاہروں میں جھڑپوں کے دوران مرنے والوں کی مجموعی تعداد کم از کم 300 ہو گئی ہے۔

یہ تعداد پولیس، اہلکاروں اور ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کی رپورٹوں پر مبنی ہے۔

مظاہروں کا آغاز پیر کو دوبارہ ہوگا جبکہ دارالحکومت ڈھاکہ میں فوجیوں اور پولیس کی بھاری نفری اہم سڑکوں پر گشت کر رہی ہے اور وزیر اعظم شیخ حسینہ کے دفتر جانے والے راستوں پر بھی رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہیں۔

Source
 

nawaz.sharif

Minister (2k+ posts)
Shaukat Piracha of Aaj News said that Sheikh Hasina has probably left for India and it is not clear if Bangladesh will come under martial law.

Fake News Master:

I wonder why no one else in the world is reporting this.
 

Waqar1988

Minister (2k+ posts)
Shaukat Piracha of Aaj News said that Sheikh Hasina has probably left for India and it is not clear if Bangladesh will come under martial law.

Fake News Master:

I wonder why no one else in the world is reporting this.
open your eyes its being reported by every media outlet. Check BBC
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)


اگر یہ بات ہے تو مستری، قاضی، نِکّا اور بھاگی بھی اپنا ٹائم پورا ہی سمجهیں
 

Islamabadiya

Chief Minister (5k+ posts)
Good for BDeshis, they showed courage and gave sacrifice

Our revolution lot only barked and barked via keyboards
 

Back
Top