بنگلہ دیش : مظاہرین کا وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی رہائش گاہ پر دھاوا

battery low

Chief Minister (5k+ posts)
051439484cee352.webp


بنگلہ دیش کی وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد نے آرمی چیف جنرل وقار الزماں کی طرف سے الٹی میٹم ملنے کے بعد وزیرِ اعظم کی سرکاری رہائش گاہ بنگا بھبن مقامی وقت کے مطابق دن کے ڈھائی بجے چھوڑ دیا تھا۔ وہ ایک فوجی ہیلی کاپٹر میں وزیرِاعظم ہاؤس سے روانہ ہوئیں۔ انہیں 45 منٹ میں روانہ ہونے کا الٹی میٹم دیا گیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1820394295754367351
بنگلہ دیش کے اخبار ڈھاکہ ٹربیون نے بتایا ہے کہ شیخ حسینہ واجد تقریر کرنا چاہتی تھیں مگر انہیں قوم سے مخاطب ہونے کا موقع نہیں دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش سے جڑی بھارتی ریاست مغربی بنگال گئی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1820399792008135065
بھارت روانگی سے قبل شیخ حسینہ اور ان کی چھوٹی بہن شیخ ریحانہ کو فوج نے محفوظ مقام پر منتقل کیا تھا۔ شیخ حسینہ کے روانہ ہونے کے بعد ہزاروں افراد نے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا اور اس میں گھس گئے۔ اس وقت بنگلہ دیش کے طول و عرض میں طلبہ تحریک سے وابستہ افراد جشنِ فتح منارہے ہیں۔


Source
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Bangladeshis deserve a lot of praise for standing up to a dictator.Pakistanis should have come out in street and removed an unelected and illegitimate government imposed on them by the generals.They will keep crying but take no action.God doesn’t help those who don’t help themselves.
 

Conservative liberal

Senator (1k+ posts)
سلام ہے بنگالی قوم کو۔ اپنے حقوق کے لئے کھڑے ہوئے اور غاصب کو بھاگنے پہ مجبور کر کے ہی دم لیا۔ اور ایک پاکستانی قوم ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر سو جوتوں کے ساتھ ساتھ سو پیاز بھی کھا رہے ہیں۔
bhai tension na lein, abhi memes banaye ghe hum sab mil k.
 

Back
Top