مارگلہ کے دو دیہات کی زمین پاک فوج کو دفاعی مقاصد کیلئے مطلوب

7bbcarmmmalannsjmmargaa.png

پاک فوج نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے دامن میں موجود دو دیہاتوں کی 3400 کنال سے زائد اراضی دفاعی مقاصد کیلئے حاصل کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے، پاک فوج نے دفاعی مقاصد کی وضاحت نہیں کی ہے، علاقے کے رہائشیوں نے حکومت اور فوج سے رحم کی اپیل کردی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد کنٹونمنٹ بورڈ کے ملٹری اسٹیٹ آفس کی جانب سے ہری پور کے ڈپٹی کمشنر کو ایک خط ارسال کیا گیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کو ضلع ہری پور کی تحصیل خان پور میں دفاعی مقاصد کیلئے3ہزار 481 کنال 17 مرلہ کی زمین درکار ہے۔

اس اراضی پر کینتھلا اور کوٹ جنداں کے نام سے دو دیہات آباد ہیں، خط میں ڈپٹی کمشنر سے اس ارضی کے حوالے سے تفصیلات مانگی گئی ہیں، ملٹری اسٹیٹ آفس کے اہلکار نے بی بی سے خصوصی گفتگو کے دوران کہاکہ فوج کی 10 کور سے خط موصول ہوا جس کی بنیاد پر ضلعی انتظامیہ کو خط بھیج کر اراضی کے حوالے سے تفصیلات مانگی گئیں،تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جوابی خط موصول نہیں ہوا ہے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور کی حدود میں آنے والے کینتھلا گاؤں کے رہائشی مطلوب احمد کا کہنا ہے کہ فوج جو زمین مطلوب ہے اس میں سے 2500 کنال اراضی ہمارے گاؤں کی ہے، اس زمین میں زرعی اراضی شامل ہے جبکہ اس پر تقریبا 100 گھرانے بھی آباد ہیں، تین خاندانوں کے علاوہ یہاں کی تمام آبادی کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور ہم کئی سو برسوں سے یہاں رہ رہے ہیں، یہ ہمارے آباؤ اجداد کی زمینیں ہیں ہم ان زمینوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 سے تقریبا 45 منٹ کی مسافت پر واقع جنداں نامی گاؤں کی تقریبا 900 کنال اراضی فوج کو مطلوب ہے، اس علاقے کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ہم کسی ادارے سے لڑائی نہیں چاہتے، اگر فوج سمیت کسی بھی ادارے کو ہماری زمین چاہیے تو لے لیں مگر ہم حق ملکیت دینے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ انگریز دور کے قانون کے تحت عوام سے دفاعی مقاصد کیلئے زمینیں لی جارہی ہیں، کیا ان دفاعی مقاصد کی وضاحت کرنے میں کوئی قباحت ہے؟ اس معاملے کو سوال اٹھانے کے بعد گالی گلوچ بریگیڈ ڈیجیٹل ٹیررازم کاشور مچا کر اس معاملے کو بھی قومی مفاد کے پیچھے دھکیل دیا جائے گا؟

https://twitter.com/x/status/1821114185276694745
حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے کو مخصوص سیاسی جماعتیں اور مقامی لینڈ مافیا اپنے ذاتی مفاد کیلئے غلط رنگ دے رہی ہیں،ہر سال تمام حکومتی اداے تعمیر ات کیلئے آئین کے مطابق لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894 کے تحت زمینیں حاصل کرتے ہیں، ایسا صرف اشد ضرورت کے تحت ہی کیا جاتا ہے اور اس عمل کی جانچ پڑتال کیلئے مختلف ادارے اور وزارتیں خصوصا وزارت خزانہ بھی موجود ہیں۔
 
Azpir

Senator (1k+ posts)
میں اس علاقے کے ساتھ کا رہائشی ہوں اور میرے حساب سے یہ دفاعی لحاظ سے ایک اچھا انتظام ہے۔

آرمی چیف کی سیاسی حرکتوں سے ایک لمحے کے لیئے قطع نظر

پہاڑ کی دوسری جانب بسی ہوئی تمام دفاعی صنعتوں یعنی پی ایم او، ایچ ایم سی، ایچ آئی ٹی اور سب سے زیادہ اٹامک انرجی کی تنصیبات کے لیئے یہ بہت ضروری ہے۔

یہ پاکستان کی دفاعی صنعت کی شہ رگ ہے۔ اسکا دفاع چاروں اطراف سے بہت ضروری ہے۔
Sach to yeh ha sahib k apke ab koi dushman nahi ha. India has long gone far ahead and it has no plan to go active against Pk (they said Pakistan apne hi bhoj se khud gir raha ha) to yeh Estb ka naya choran bachanay ka koi faida nahi.
Our crises are internal and self created. No one has any frikin interest to attack our so called critical national institutions. Yeh Sab bahadur ne bus ghareebo ko be ghar karna ha for their great summer time view 😎
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)

صاحب بات یہ ہے کہ آپ مودی کی بات مان لیں، وہ واقعی پاکستان کے خلاف کچھ نہیں کر رہا۔
آپکی عقل و دانش مندی کو سات سلام
 
Azpir

Senator (1k+ posts)
صاحب بات یہ ہے کہ آپ مودی کی بات مان لیں، وہ واقعی پاکستان کے خلاف کچھ نہیں کر رہا۔
آپکی عقل و دانش مندی کو سات سلام
Yeh saat Salam paish karnay se pahle ager ghor se par lete to yehi kaha mainay k they've no longer any activism against Pakistan. They're frickin done with Pakistan. Yeh apni ghasbiyat se khud e phat raha ha.
Thora ghor Kar liya karain bhae danishmandi k bihanak muzahiray se pahle. Wasalam
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
Yeh saat Salam paish karnay se pahle ager ghor se par lete to yehi kaha mainay k they've no longer any activism against Pakistan. They're frickin done with Pakistan. Yeh apni ghasbiyat se khud e phat raha ha.
Thora ghor Kar liya karain bhae danishmandi k bihanak muzahiray se pahle. Wasalam
صاحب میں نے تو ایک سطر ہی لکھی تھی، لیکن لگتا ہے آپ اسکو بھی درست طور نہ پڑھ سکے۔
بہرحال، مکرّر ارشاد کے لیئے شکریہ۔ بندہ اپنے پچھلے بیان پر قائم ہے۔
 
Azpir

Senator (1k+ posts)
صاحب میں نے تو ایک سطر ہی لکھی تھی، لیکن لگتا ہے آپ اسکو بھی درست طور نہ پڑھ سکے۔
بہرحال، مکرّر ارشاد کے لیئے شکریہ۔ بندہ اپنے پچھلے بیان پر قائم ہے۔
Chalain jo mizaj e yaar mai ae....
Agerchae dithai or khud-aitmadi mai nihayat hi barik sa farak ha 😁. Wasalam
 
Back
Top