کس قدر ستم ظریفی کی بات ہے کہ امتِ مسلمہ کا واحد عظیم لیڈر جس نے نیل کے ساحل سے لے کر تابخاکِ کاشغر پوری مسلمان قوم کو یکجا کرنا تھا، وہ جیل کی کال کوٹھڑی میں پڑا ایک الیکٹرانک برش مانگ رہا ہے، مگر حکومت اس کو دے نہیں رہی۔
پی ٹی آئی رہنما نعیم حیدر پنجوتھا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان بار بار کہہ چکے ہیں کہ انہیں الیکٹرانک "بورش" دیا جائے، مگر انہیں یہ "بورش" نہیں دیا جارہا۔
کل تاریخ کی کتابوں میں لکھا جائے گا کہ پاکستان کا نیلسن منڈیلا الیکٹرانک "بورش" مانگتے مانگتے مرگیا، مگر یہ قوم اس کو ایک "بورش" تک نہ دلا سکی۔
خیر۔ میں خان صاحب کو مشورہ دیتا ہوں کہ اگر حکومت انہیں الیکٹرانک "بورش" نہیں دیتی تو وہ سنتِ رسول کو اپنائیں، درخت کی شاخ توڑیں اس کی مسواک بنائیں اور دانتوں کو مانجھ لیں۔ ویسے تو وہ ریاستِ مدینہ کی تکرار کرتے نہیں تھکتے، کیا انہیں یہ علم نہیں کہ ریاستِ مدینہ میں کسی الیکٹرانک "بورش" کی گنجائش نہیں، ریاستِ مدینہ میں تو صرف اور صرف مسواک چلتی تھی۔ سو حکومت کی منتیں ترلے کرنا چھوڑیں اور مسواک سے گزارا کریں۔

https://twitter.com/x/status/1825237388970381535