Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
کراچی میں کارساز روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے 20 سالہ لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔لڑکی کے والد بھی گاڑی کے نیچے کچلے گئے ہیں۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ گاڑی خاتون سے بے قابو ہوکر دیگر گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم 20 سالہ لڑکی اور 60 سالہ مرد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے کارساز روڈ پر واقع کنگری ہائوس کے قریب تیزرفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار باپ اور بیٹی سمیت 2 شہری جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیئے گئے۔
https://twitter.com/x/status/1825607495857090667
ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس ایسٹ کے مطابق خاتون پولیس کی حراست میں ہے جس کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے۔
گاڑی سے کچلنے والی یہ خاتون گل احمد انرجی گروپ کے چئیرمین کی بیٹی اور میٹرو انرجی گروپ دانش اقبال کی اہلیہ نتاشہ ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کا سبب بننے والی خاتون نتاشا معروف کاروباری شخصیت دانش اقبال کی اہلیہ ہیں، اور حادثے کے وقت خاتون کے ساتھ اس کاشوہر بھی موجود تھا۔
پولیس نے متاثرہ افراد سے رابطہ کرکے یقین دہانی کرائی کہ خاتون کے خلاف مقدمہ درج کیا جائےگا، کارساز کے مقام پر ٹریفک حادثے میں 2 گاڑیوں اور 4 موٹرسائیکلوں کونقصان پہنچا۔
https://twitter.com/x/status/1825734884616446388
دوسری جانب ایکسائز کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی
BY 003
گل احمد کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔کہا جارہا ہے کہ یہ گاڑی خاتون کے والد کی کمپنی کی ہے
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/AhJTFmR.jpeg