برطانیہ میں جھوٹی خبر پھیلا کر ہنگامے کروانے والا شخص لاہور سےگرفتار

6ukfakkekenneatarrsted.png

لاہور سے ایک ویب سائٹ کےذریعے برطانیہ میں جھوٹی خبر پھیلا کر ہنگامے کروانے والا شخص گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس سے پولیس نے فرحان آصف نامی ایک شخص کو گرفتار کیا ہے، گرفتاری کے حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا تھا کہ گرفتار شخص ایک خبررساں ادارے کیلئے کام کرتا ہے اور اس نے برطانیہ میں 3 بچیوں کے قاتل کی شناخت کے حوالے سے ایک جعلی خبر نشر کی تھی، ملزم کو مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کردیاگیا ہے۔


صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے بھی گرفتار ملزم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ میں جعلی خبر کے نتیجے میں ہونے والے ہنگاموں میں ملوث لاہور کی ایک خبررساں ادارے کے ایڈیٹر فرحان آصف کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1825848491022668001
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر "چینل ناؤ3" نامی ایک ویب سائٹ پر خبر شائع کی گئی کہ برطانیہ میں ڈانس کلب پر ہونے والے حملے میں ملوث حملہ آور مسلمان پناہ گزین ہے اور اس کا نام علی الشکاتی ہے، خبر شائع ہونے کے بعد برطانیہ اور آئرلینڈ میں پرتشدد مظاہرے اور فسادات شرروع ہوگئے۔

74091150-54e5-11ef-b57c-bbcd55f6a8cc.png.webp


ہنگاموں کے بعد ادارے حرکت میں آئے اور اس خبر کے حوالے سے چھان بین شرو ع ہوئی تو انکشاف ہوا کہ چینل ناؤ 3 پر شائع خبر جھوٹی تھی، ادارے کے حوالے سے تحقیقات ہوئیں تو معلوم ہوا کہ یہ ویب سائٹ پاکستان کے شہر لاہور سے فرحان آصف نامی شخص آپریٹ کررہا ہے۔
 
Last edited:

Kamboz

Minister (2k+ posts)
This fake news guy should be investigated... why and on whose behest he was spreading fake news. British TV team caught up with him few days ago... i'm glad he is arrested.
 

Nebula

Minister (2k+ posts)
He is paka PML N Supporter. All the news from this channel are attached to support of Pakistan PMLN.
 

Back
Top