انقلاب
Chief Minister (5k+ posts)
شرائط پوری نہ ہونے پر آئی ایم ایف کا پاکستان کو قرضہ دینے سے انکار
آئی ایم ایف کے اگلے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں بھی پاکستان کا کیس شامل نہ کیے جانے کا انکشاف
وپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اگست 2024ء) شرائط پوری نہ ہونے پر آئی ایم ایف کا پاکستان کو قرضہ دینے سے انکار، آئی ایم ایف کے اگلے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں بھی پاکستان کا کیس شامل نہ کیے جانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالرز کے نئے قرض پروگرام کے حصول کیلئے کوشاں حکومت کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ 12 جولائی کو پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ ہو جانے کے بعد حکومتی وزراء کے بیانات میں یہ تاثر دیا گیا کہپاکستان کو آئی ایم ایف سے جلد اور باآسانی نیا قرض پروگرام مل جائے گا، تاہم اب تازہ ترین پیش رفت کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کےلئے آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری مزید تاخیر کا شکار ہوگئی۔سماء نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے شرائط پوری نہ ہونے پر پاکستان کو قرضہ دینے سے انکار کرتے ہوئے بیرونی فنانسنگ کی ضروریات پوری کرنے سے متعلق عائد شرط پوری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج کی حتمی منظوری ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں دی جانا تھی تاہم ایجنڈے میں پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا
عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے 28 اگست تک کا شیڈول سامنے آیا تھا جس میں پاکستان شامل نہیں تھا تاہم امید کی جارہی تھی کہ پاکستان کا نام بعد کے اجلاسوں میں شامل کیا جاسکتا ہے مگر ایسا نہ ہوسکا۔ عالمی مالیاتی فنڈ کے 30 اگست تک کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے نئے شیڈول میں بھی پاکستان کا نام شامل نہیں۔ بورڈ 28 سے 30 اگست تک ویت نام سمیت 3 ملکوں کی درخواستوں پر غور کرے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی باقاعدہ منظوری سے پہلے ایکسٹرنل فنانسنگ کی یقین دہانیوں کی شرط لگا رکھی ہے۔ دوست ممالک سے 12 ارب ڈالر قرض بروقت روول اوور نہ ہونا آئی ایم ایف کے پاکستان کیلئے بیل آوٹ پیکیج کی منظوری میں رکاوٹ قرار دی جا رہی ہے۔ پاکستان کے پاس سعودی عرب کے 5 ارب، چین 4 ارب اور یو اے ای کے 3 ارب ڈالر ڈیپازٹس ہیں۔
حکومت 12 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس رول اوور اور کمرشل قرض کی ری فنانسنگ کیلئے کوشاں ہے تاہم تاحال اسے کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی منظوری موخر کیے جانے پر حکومتی وزراء کی جانب سے دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ ستمبر کے ماہ میں آئی ایم ایف کا ایگزیکٹیو بورڈ پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی منظوری دے دے گا، تاہم صحافی شہباز رانا کی خبر کے مطابق ستمبر میں بھی آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری حاصل ہو جانے کے امکانات یقینی نہیں ہیں۔

شرائط Ù¾ÙØ±Û ÙÛ ÛÙÙÛ Ù¾Ø± Ø¢Ø¦Û Ø§Û٠اÛ٠کا Ù¾Ø§Ú©Ø³ØªØ§Ù Ú©Ù ÙØ±Ø¶Û دÛÙÛ Ø³Û Ø§Ùکار Ø¢Ø¦Û Ø§Û٠اÛÙ Ú©Û Ø§Ú¯ÙÛ Ø§ÛگزÛÚ©Ù¹Ù Ø¨ÙØ±Ú Ø§Ø¬ÙØ§Ø³ ÙÛÚº Ø¨Ú¾Û Ù¾Ø§Ú©Ø³ØªØ§Ù Ú©Ø§ Ú©ÛØ³ شاÙÙ ÙÛ Ú©ÛÛ Ø¬Ø§ÙÛ Ú©Ø§ اÙکشاÙ
شرائط Ù¾ÙØ±Û ÙÛ ÛÙÙÛ Ù¾Ø± Ø¢Ø¦Û Ø§Û٠اÛ٠کا Ù¾Ø§Ú©Ø³ØªØ§Ù Ú©Ù ÙØ±Ø¶Û دÛÙÛ Ø³Û Ø§ÙÚ©Ø§Ø±Ø Ø¢Ø¦Û Ø§Û٠اÛÙ Ú©Û Ø§Ú¯ÙÛ Ø§ÛگزÛÚ©Ù¹Ù Ø¨ÙØ±Ú Ø§Ø¬ÙØ§Ø³ ÙÛÚº Ø¨Ú¾Û Ù¾Ø§Ú©Ø³ØªØ§Ù Ú©Ø§ Ú©ÛØ³ شاÙÙ ÙÛ Ú©ÛÛ Ø¬Ø§ÙÛ Ú©Ø§ اÙکشاÙÛ ØªÙØµÛÙØ§Øª Ú©Û ÙØ·Ø§Ø¨Ù Ø¢Ø¦Û Ø§Û٠اÛÙ Ø³Û 7 ارب ÚØ§Ùرز...