قیمتی پتھروں کی تلاش سے معاشی فائدہ حاصل ہو گا: عبدالعلیم خان

battery low

Chief Minister (5k+ posts)
1382827_3043649_News8_updates.jpg


وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کو قیمتی پتھروں کی تلاش سے معاشی فائدہ حاصل ہو گا، اب انفرا اسٹرکچر کی مضبوطی سے حالات کو بہتری کی طرف لانا ہے۔

وزیرِاعظم کی اسٹیرنگ کمیٹی برائےجیمز اینڈ اسٹونز کا چیئرمین عبدالعلیم خان کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔

وفاقی وزراء مصدق ملک، رانا تنویر حسین، جام کمال خان اور علی پرویز ملک نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پہلے مرحلے میں جیمز اینڈ اسٹونز کے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موجود اداروں کو فنکشنل بنانے کا جائزہ لیں گے، اسٹیرنگ کمیٹی قدرتی پتھروں کے لیے موجود اداروں کو ’سینٹر آف ایکسیلنس‘ بنانے کے لیے وہاں کا دورہ کرے گی۔

عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ قیمتی پتھروں کی تلاش اور تراش وخراش کے لیے اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیں گے۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ قیمتی پتھروں کے لیے جدید طریقوں، ترقی یافتہ ممالک کی بہتر ٹیکنالوجی سے مستفید ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیرنگ کمیٹی اجلاس تجاویز کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

اجلاس کے دوران نجی شعبے سے مشاورت کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی کا آئندہ پیر دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

Source
 

Citizen X

(50k+ posts) بابائے فورم
All mineral resources of Pakistan have been and is being exploited and stolen by this Napaak Phoj

 

Back
Top