کارساز سانحے کی مرکزی کردار نتاشا کی موج مستی کرنے کی ویڈیو وائرل

15nTASDHMOJJMSTI.png

کراچی کے علاقے کارساز میں تیزرفتار بے قابو کار کے نیچے موٹرسائیکل سوار باپ بیٹی سمیت 3 افراد کو کچل کر ہلاک اور متعدد افراد کو زخمی کرنے والی کرنے والی گل احمد انرجی لمیٹڈ کے چیئرمین دانش اقبال کی اہلیہ نتاشا کے وکیل کی طرف سے انہیں ذہنی مریض قرار دے کر سزا سے بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ خاتون کو واقعے کے بعد حراست میں لے لیا گیا تھا تاہم ان کے وکیل کی طرف سے نتاشا کو ذہنی مریضہ قرار دینے کی کوشش پر سوشل میڈیا صارفین شدید ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ نتاشا دانش اگر نفسیاتی مریضہ ہے تو یہ کیسے ممکن ہے کہ مختلف کمپنیوں کی ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو کے عہدوں پر فائز ہو؟ ملزمہ نتاشا دانش کو اس کے جرم کی کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے تاکہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آ سکیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو زیرگردش ہے جس میں 2 خواتین ایک گاڑی میں موج مستی کرتے ہوئے گاڑی چلا رہی ہیں! اس ویڈیو میں موجود ایک خاتون بارے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ نتاشا دانش ہیں۔ ملزمہ کی ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارف آگ بگولہ ہو گئے اور یہ سوال اٹھایا کہ کیا یہ خاتون پاگل ہے جو اس طرح سے گاڑی چلاتے ہوئے موج مستی کر رہی ہے۔

محمد عارف نے نتاشا دانش کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: کیا پاگل ہے؟

https://twitter.com/x/status/1826695162703057386
احمد امین نے ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا: بالکل بھی ایسا نہیں ہے، یہ پا گل نہیں ہے بلکہ یہ سب کو پاگل بنا رہی ہے!

https://twitter.com/x/status/1826779362458288161
حسیب چوہدری نامی صارف نے لکھا: یہ کس طرح کی پاگل ہے جو 8 کمپنیوں کی ڈائریکٹر ہے، میں بھی چاہتا ہوں کہ اس طرح کا پاگل ہو جائوں!

https://twitter.com/x/status/1826707547468038565
سجاد احمد نامی صارف نے لکھا: اس خاتون کا انجام بھی شاہ رخ جتوئی جیسا ہی ہو گا، پہلے ان کو ضمانت دی جائے گی اور پھر یہ آرام سے یورپ کے کسی ملک میں زندگی گزار رہی ہو گی۔

https://twitter.com/x/status/1826814423857590452
یاد رہے کہ 19 اگست 2024ء کو 4 دن پہلے ملزم دانش نے اپنی گاڑی کی ٹکر سے متعدد موٹرسائیکلوں کو کچل دیا تھا جس میں آمنہ عارف نامی لڑکی اور اس کے 60 سالہ والد عارف سمیت 3 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔ ملزمہ نتاشا دانش کو جائے حادثے سے رینجرز اہلکاروں نے بچایا تھا اور پولیس حراست میں دے دیا تھا جس کے بعد اسے عدالت میں ذہنی مریض قرار دینے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔
 

Back
Top