
فیس بک اکاؤنٹ سے کارساز واقعہ کی ملزمہ نتاشہ کے حق اور مقتولین کے اہلخانہ کے خلاف غلیظ مہم کا ڈراپ سین ہو گیا۔ اکاؤنٹ جعلی نکلا۔
جس لڑکی کے نام سے اکاؤنٹ بنا کر نتاشہ کے حق میں مہم چلائی جا رہی تھی وہ لڑکی سامنے آ گئی اور اس اکاؤنٹ سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کیا کہ میں تو فیس بک استعمال ہی نہیں کرتی۔ کسی نے میری تصویر اٹھا کر جعلی اکاؤنٹس بنا کر یہ سب پوسٹ کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1827763121848549598
سوشل میڈیا پر کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ کی حمایت میں اس اکاؤنٹ سے متنازع مواد شیئر کیا گیا، کچھ خواتین نے بھی ملزمہ کو واقعہ سے بری الذمہ قرار دیتے ہوئے مرنے والوں کو توہین کی، ان پیغامات کو لے کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آرہا تھا۔
زرفشان نقوی نامی اکاؤنٹ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں گالیاں دیتے ہوئےکہا گیا کہ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ان سے رابطہ نہیں کیا، تو ان سے رابطہ کیوں کیا جائے، سب سے پہلے تو نتاشہ کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی نفرت آمیز مہم روکی جائے،یہ ایسے لوگ ہیں کہ ایک لڑکی جو پہلے سے ڈپریشن اور دیگر بیماریوں کا شکار ہے کہ خلاف مہم چلارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ اتنے فرسٹریٹڈ اور ذہنی بیمار لوگ ہیں کہ واقعے کو ایک حادثہ ماننے کو تیار نہیں ہیں، نتاشہ کو جیل نہیں علاج کی ضرورت ہے، ہم دیت کے نام پر ایک پھوٹی کوڑی بھی نہیں دیں گے، تم سب لالچی ہو، لوگ چیک کیش کرواتے ہیں مگر تم لوگ اپنی لاشیں کیش کروانے کی کوشش کررہے ہیں، کچھ شرم کرو۔
زرفشان نقوی نے اپنی دوسری پوسٹ میں کہا کہ چلیں مان لیں کہ مقتولہ ایک لاکھ روپے مہینہ کمالیتی تھی، اب نتاشہ کی فیملی انہیں 5 کروڑ دیت کی مد میں ادا کرنے کی پیشکش کررہی ہے، اگر مقتولہ زندگی کے 42 سال کمائے تب جاکر وہ پانچ کروڑ وپے کما سکے گی، متاثرہ خاندان کیلئے بہتر ہے کہ وہ اس آفر کو قبول کریں اور اپنی زندگی بہتر کرلیں، اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو پھر ساری عمر ترستے اور پچھتاتے ہوئے گزرے گی۔
زرفشان نقوی نے فیس بک پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ کہتے ہیں کہ نتاشہ کو پولیس کی حراست سے نکال کر دکھائیں، اسے اپنی زندگی جیل میں گزارنی ہوگی، مگر میں کہتی ہوں کہ اگر وہ باہر نکل آئی تو کیا آپ لوگ برداشت کرلو گے کیونکہ وہ بہت جلد باہر ہوگی۔
اس پوسٹ کے ردعمل میں ان کی ذہنیت کی مزید خواتین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سڑکوں پر ہزاروں لوگ ٹریفک حادثوں میں جاں بحق ہوجاتے ہیں، مگران کا رونا شروع ہوجاتا ہے کہ غریب کو انصاف نہیں ملتا، یہ ایک حادثہ ہے، اس واقعہ کو اتنا ہائی لائٹ کیوں کیا جارہا ہے، زیادہ سے زیادہ اس معاملے کودیت دے کر ختم کیا جائے۔
ایسی مزید خواتین نے بھی نتاشہ کی حمایت اور متاثرہ خاندان کی توہین کرتے ہوئے جملے کسے اور موقف اپنایا کہ متاثرہ خاندان اب پیسے کیلئے اس معاملے کو اچھال رہا ہے۔
اس معاملے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اظہار افسوس کیا گیا، ھدیٰ نے کہا کہ ایک کہتا ہے کہ شہزادی دوبارہ تخت پر بیٹھے گی،یہ لوگ جس انداز میں ملزمہ کی حمایت اور متاثرہ خاندان سمیت پوری قوم کی بے عزتی کررہی ہے یہ ناقابل یقین ہے۔
https://twitter.com/x/status/1827433410807394667
https://twitter.com/x/status/1827755535992590347
ایک صارف نے زرفشان نقوی کی کچھ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ معصوم لوگوں کی موت کا جشن منارہے ہیں، حکومت کو ایسے نمک حراموں کو ملک بدر کردینا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1827560814401777744
اداکارہ مشی خان نے کہا کہ زرفشاں نقوی کی ہمت دیکھو یہ مرنے والوں پر گلاس لہرارہی ہے، اس غیر سنجیدگی کا اندازہ لگائیں، استغفراللہ۔
https://twitter.com/x/status/1827513628527861901
طارق متین نے گل احمد کے آفیشل اکاؤنٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا کہ اگر یہ آپ کی ملازمہ ہیں تو کیا ان کے خلاف اس رویے پر کوئی کارروائی کیجائے گی؟ جو مارے گئے وہ انسان تھے، اس جاہلانہ رویے پر ان کو سزا دی جائے۔
https://twitter.com/x/status/1827688013662765143
Last edited: