پاکستان کرکٹ کو کیا ہوا؟ پیٹرسن کے سوال پر دکھی پاکستانی کرکٹ فینز پھٹ پڑے

10kavunkjskjdjjkkppakakavskhd.png


پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے راولپنڈی ٹیسٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد جہاں سابق پاکستانی کھلاڑیوں کی طرف سے قومی ٹیم کی کارکردگی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں غیرملکی کھلاڑی بھی خاموش نہ رہ سکے۔

انگلینڈ کےسابق کھلاڑی کیون پیٹرسن نے ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ پاکستان میںکرکٹ کو کیا ہو گیا ہے؟ جس پر کسی پاکستانی صارف نے اسے نحوست اور کسی نے ملکی سیاست کا شاخسانہ قرار دے دیا۔

کیون پیٹرسن نے اپنے پیغام میں حیرت کا اظہار کرتے لکھا: پاکستان میں کرکٹ کو کیا ہو گیا ہے؟ جب میں نے پاکستان سپرلیگ میں شرکت کی تھی تو اس کا معیار شاندار تھا۔ پاکستان سپرلیگ میں ایک سے بڑھ کر ایک کھلاڑی تھا اور نوجوان کھلاڑیوں کا ایک جادو تھا، وہاں پر اب کیا ہو رہا ہے؟

https://twitter.com/x/status/1827961224383914226
ایک سوشل میڈیا صارف نے اسے نحوست قرار دیتے ہوئے لکھا: کیون بھائی نحوست چھائی ہے۔ آسیب کا سایہ ہے۔ اب آپ کو کیا بتائیں!

https://twitter.com/x/status/1828065088646906042
ایک صارف نے وزیراعظم شہبازشریف اور لیگی رہنما رانا مشہود احمد خان کا جملہ ' آپ کا ویژن ہے سر' شیئر کرتے ہوئے لکھا: یہ ہو رہا ہے!

https://twitter.com/x/status/1828032550767374672
ایک صارف نے لکھا: ہمارے ملک کی کرکٹ ہمارے ملک کے حالات کا آئینہ دار ہے، ہم برباد ہو چکے ہیں!

https://twitter.com/x/status/1827979659692188153
ایک صارف نے لکھا: اپریل 2022ء میں ہونے والی رجیم چینج نے ہمارے ملک میں ہر چیز کو برباد کر دیا ہے، جب سے رجیم چینج ہوئی ہے کرکٹ سمیت ہر شعبے میں ہمارا ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1827965884998066501
ایک صارف نے لکھا: ہمارا ہر کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بننا چاہتا ہے، جب ہمارے کھلاڑی جیتنے کے لیے ہمارے کپتان کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے، قائدانہ صلاحیتوں کا فقدان ہو گا، کھلاڑی ایسے کھیل رہے ہوں گے جیسے کہ پریکٹس میچ ہے، کیچ ڈراپ ہوں گے، فیلڈنگ خراب ہو گی تو یہی کچھ ہو گا!

https://twitter.com/x/status/1827968901671505973
صبا شیخ نے لکھا: سیاست ہو رہی ہے، سیاست نے پاکستان کرکٹ کو تباہ کر دیا ہے!

https://twitter.com/x/status/1827961586276811138
فرزانہ چودھری نے لکھا: پاکستان کرکٹ بورڈ میں نیپوٹزم کے ساتھ ساتھ تسلسل کے ساتھ سیاسی تعیناتیاں ہو رہی ہیں، نااہلی اور غیرپیشہ ورانہ افراد کی بھرتیوں کے باعث پاکستان کرکٹ کا یہ حال ہو گیا ہے!

https://twitter.com/x/status/1827964697091432937
عدیل راجہ نے لکھا: پاکستان کرکٹ کو محسن نقوی ہوا ہے!

https://twitter.com/x/status/1827963336358568131
یاد رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے قومی کرکٹ ٹیم کو پہلی دفعہ 10 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کی تھی، ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم دوسری اننگز میں صرف 146 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہو گئی تھی۔ بنگلہ دیش کو دوسری اننگز میں ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے صرف 30 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا تھا۔


https://twitter.com/x/status/1827985541125574963
 
Last edited by a moderator:

CANSUK

Chief Minister (5k+ posts)
Political involvement of corrupt mafia, most popular leader in jail and army installed interior minister becomes PCB chairman also who cannot get 100 votes in his community where he resides and have no idea about cricket either.
 

Young_Blood

Minister (2k+ posts)
Dear Peterson pakistani team mein non performers ko un k bare naamo ke waja se continuesly khilaya ja raha hai, hala k aap un ke past aik saal ke performances record check ker lein trust me in players ke playing XI mein jagha he nahi banti,
No1, Shaheen shah afridi
No2- Saim Ayoub
No-3 Captain Sahab, shaan masood
No4- King Babar Azam,

Then hum ne cement wicket per 4 fast bowlers ko khilaa dia, aur mystery spinner abrar ko bahir bhitha dia.

Pakistan ke team ab b right track per aa sakti hai agar merit per players ko chance dia jaey.
Shaheen ko domestic mein bhejein. Babar ko b domestic mein bhejein, Saim test cricket ka product nahi hai.
Rizwan ko captain banaein aur shan masood ko gher bhejein.
ABDULLAH Shafique aur Sahib zada farhan se opening kerwaein, Huraira ko One Down ke position per khilaein, Kamran Ghulam ko babar ke jagha per replace karein. Mir Hamza ko shaheen ke replacement per khilaein.
 

Back
Top