کسی بلوچ نے پنجابی کو نہیں بلکہ دہشتگردوں نے پاکستانیوں کو مارا:سرفراز بگٹی

battery low

Chief Minister (5k+ posts)
2692974-sarfarazbugti-1724683094-224-640x480.jpg


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جو ہوا اُس میں کسی بلوچ نے کسی پنجابی کو نہیں بلکہ دہشت گردوں نے پاکستانیوں کو قتل کیا ہے، صوبے میں امن و امان کیلیے ہر صورت چیک پوسٹیں دوبارہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب کسی پروپیگنڈے میں نہیں آئیں گے۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گے اور اپنے شہریوں کی حفاظت سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ پاکستان کی ہے اور جو لوگ بی ایل اے کے ساتھ اظہار ہمدردی رکھتے ہیں وہ سرکاری ملازمت چھوڑ کر جائیں اور وہاں کھڑے ہوں۔ ہم اب کسی صورت بھی سوشل میڈیا کے پروپیگنڈے کا شکار نہیں ہوں گے اور صوبے کے امن و امان کیلیے اقدامات کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسنگ پرنسز کے 84 فیصد کیسز حل ہوچکے ہیں، جب لاپتہ افراد کی تحریک کے رہنماؤں سے مذاکرات ہوں تو اُس میں آج تک لاپتہ افراد کی کوئی بات نہیں ہوئی، ان لوگوں کا ایک ہی مقصد ہے کہ ریاست کو ناکام دکھائیں اور دہشت گردوں کیلیے حمایتی افراد کو پیدا کریں۔

انہوں نے کہا کہ اب صوبے میں چیک پوسٹیں بنائیں گے اور انہیں کسی بھی صورت نہیں ہٹائیں گے کیونکہ ہم دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی روک تھام کو ہر صورت ممکن بنائیں گے، اب کسی بھی سطح پر دہشت گردوں کے حامیوں کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔


Source
https://twitter.com/x/status/1828392118374605227
 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

جناب کا کام اطلاع دینا نہیں بلکہ مجرموں کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لانا ہے
بڑی بڑی کرسیوں پر بیٹھ کر آپ سب لوگ یہ کیوں سمجھتے ہیں کہ اطلاع دے کر آپکی ذمہ داری بھی پوری ہو گئی اور فرض منصبی بھی پورا ہو گیا . مت بھولیں کہ صوبے کا حکمران ہونے کے ناطے اللہ کے ہاں سب سے پہلی پکڑ اور پہلی جوابدہی آپ ہی کی ہو گی
 

Citizen X

(50k+ posts) بابائے فورم
In BC'd poji sirf nihati Pakistani awam se lard sakthi hai. Sara time to Khan aur PTI ke peechay lagi rehti hai, container laganay, kidnapping, phone call tap kerna, porn video bananay se time millay to yeh kissi ke khilaf koi action lein.

In Haranzadon ka sara zor easy paisay ki extension per hai kyun ke us ko extension mil gai to phir whisky muneeray ko bhi extension millay gi
 

Back
Top