
سافٹ وئیر اپڈیٹ فیل؟ عون علی کھوسہ کی پہلی ویڈیو نے دھوم مچادی۔۔ دیگر سوشل میڈیا صارفین بھی عون علی کھوسہ کے نقش قدم پر چل پڑے
حال ہی میں اپنے پیروڈی گانے بل بل پاکستان بنانے والے یوٹیوبر عون علی کھوسہ نے بازیاب ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی دلچسپ ویڈیو جاری کی۔
عون علی کھوسہ نے 'دِل دِل پاکستان' کی پیروڈی 'بِل بِل پاکستان' بنائی تھی جس میں پاکستان میں بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کی مزاحیہ انداز میں منظر کشی کی گئی تھی۔ گانا منظرِ عام پر آنے کے بعد اُنہیں 14 اور 15 اگست کی رات لاہور میں اُن کے گھر سے مبینہ طور پر نامعلوم افراد اُنہیں اپنے ساتھ لے گئے تھے۔
عون علی کھوسہ کے اغوا کے بعد نہ صرف یہ ویڈیو ڈیلیٹ کروائی گئی بلکہ کچھ دن نامعلوم افراد نے انہیں محبوس رکھا اور پھر چھوڑدیا۔
عون علی کھوسہ نے بازیابی کےبعد گھر پہنچنے کے بعد اپنی پہلی دلچسپ ویڈیو جاری کی جو ایک خاموش پیغام ہے۔
https://twitter.com/x/status/1827022733852508487
اس ویڈیو کے شروع میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عون علی کھوسہ ڈرے ہوئے ہیں، انکا سانس پھولا ہوا ہےانکے چہرے پر پریشانی کے آثار نمایاں ہیں لیکن پھر اچانک ہی وہ شرارتی انداز میں مسکرانے لگتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ خاموش پیغام ان لوگوں کیلئے ہے جوڈرانے پر تلے ہوئے ہیں
عون علی کھوسہ کی اس ویڈیو کے بعد ٹک ٹاکرز نے بھی ایسی ہی ویڈیوز بنانا شروع کردی ہیں جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1828366422105301231
سوشل میڈیا صارفین کے مطابق اب لوگ خوف کے بت توڑچکے ہیں اور ب ڈر مسکراہٹ اور قہقہتوں میں تبدیل ہورہا ہے
https://twitter.com/x/status/1828174099262165367
سوشل میڈیا صارفین کے مطابق عون علی کھوسہ نے ایک نیا ٹرینڈ شروع کردیا ہے
https://twitter.com/x/status/1828687952844595301
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aunkaal1h113.jpg