
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پنجاب پولیس کی ایک گاڑی نظر آ رہی ہے، جس کی نمبر پلیٹ پر 804 درج ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پولیس اہلکار قیدیوں کی بس کے پیچھے کھڑا ہے اور اسکی نمبر پلیٹ پر 804 لکھا ہوا ہے۔
پولیس اہلکار خوشی سے گاڑی کی نمبر پلیٹ پر اشارے کرتا ہے جبکہ بیک گراؤنڈ میں ایک گانا "قصے عشق دے دیکھے " چل رہا ہے اور 804 سے والہانہ محبت کا اظہار کررہا ہے۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے مطابق اس پولیس اہلکار کا نام یاسر ہے اور اسے معطل کردیا گیا ہے جبکہ بس کو بھی گراؤنڈ کردیا گیا ہے
https://twitter.com/x/status/1829421255809749476
صحافی محمر عمیر کے مطابق بس نمبر 804 کے ساتھ ویڈیو بنانے کے جرم پر لاہور پولیس کے اہلکار یاسر کو معطل کردیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1829517317413466353
یادرہے کہ یہ نمبر 804 تحریک انصاف کے سپورٹرز کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو جیل جانے کےبعد قیدی کا نمبر" 804" الاٹ کیا گیا تھ اور یہ ایک مشہور اصطلاح بن چکی ہے۔
اسی نمبر سے متعلق شرٹس، ٹوپیاں اور دیگر سامان بھی مارکیٹ میں دستیاب ہے، اور اس پر گانے بھی تخلیق کیے جا رہے ہیں۔804 پر سب سے زیادہ ملکو نامی گلوکار کا گانا "نک دا کوکا" مقبول ہوا تھا
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/qaidh1i1h213.jpg