جب ریاست کمزور پڑنے لگتی ہے تو پھر سارا کچھ کمزور پڑنے لگتاہے،حبیب اکرم

News_Icon

Chief Minister (5k+ posts)

عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تناؤ ملکی تاریخ کا طویل ترین بحران بن چکا ہے۔۔۔ اس بحران میں معیشت میں تنزلی، سیاست میں بے اصولی کا فروغ، قانون کو موم کی ناک بنا دینا، آزادی اظہار کا خاتمہ، ریاست کی قوت کار میں زوال، عدلیہ سمیت سبھی اداروں کے تحکم میں کمی سمیت ہم اپنا کافی نقصان کر چکے ہیں، حقیت یہی ہے جب ریاست کمزور پڑنے لگتی ہے تو پھر سارا کچھ کمزور ہونے لگتا ہے،حبیب اکرم


عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان دراڑ میں ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کا بسیرا ہے، ان سب کی خواہش ہے کہ عمران خان کیلئے نظام میں کوئی گنجائش نہ نکلنے پائے، ان کے علاوہ بھی کچھ عناصر ہیں جو یہ نقشہ کھینچتے ہیں عمران خان انتقام لیں گے، یہ لوگ اپنی افتاد طبع میں درباری قسم کے مسخرے جنہیں سنجیدہ مشیر سمجھ لیا گیا ہے، اسلام آباد میں موجود سیاسی گروہ سازش میں مصروف ہے کہ اس تناؤ کو نہ صرف برقرار رکھا جائے بلکہ باقاعدہ لڑائی میں تبدیل کر دیا جائے، حبیب اکرم
 
Last edited:

Back
Top