khalilqureshi
Senator (1k+ posts)
آکسفرڈ یونیورسٹی بلاشبہ ایک شہرہ آفاق یونیورسٹی ہے اور دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں اس کا شمار چوتھے نمبر پر آتا ہے
آکسفرڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا انتخاب اس کے سابق طلباء کے ووٹوں سے ہوتا ہے. اب سے پہلے چانسلر کا انتخاب ہوتا رہا ہے اور اس کا ذکر صرف چانسلر کے انتخاب کے بعد میڈیا میں ایک دن ہوتا ہے اور پھر یہ قصہ پارینہ ہوجاتا ہے
اس دفعہ قصہ بالکل مختلف ہے. جب سے عمران خان نے چانسلر کے انتخاب میں دلچسپی ظاہر کی اس کے بعد قومی اور بین الاقوامی میڈیا اور سوشل میڈیا میں گویا ایک طوفان بپا کردیا.
عمران خان کی حمایت اور مخالفت میں کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب آکسفرڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے انتخاب کا ذکر نہ ہوتا ہو اور اس میں عمران خان کا ذکر نہ ہوتا ہو. انگلش میں کہا جاتا ہے کہ عمران خان کی امیدواری نے اس انتخاب کو الیکٹریفائڈ کردیا ہے
بہت آسانی سے کہا جاسکتا ہے کہ ۱۰۹۶ میں آکسفرڈ یونیورسٹی کے قیام سے آکسفرڈ یونیورسٹی یونیورسٹی کو بلاشبہ اس کے بہترین یونیورسٹی ہونیکے باوجود بین الاقوامی طور پر وہ شہرت کبھی بھی نہیں ملی جواسے پچھلے چند ہفتوں میں عمران خان کی شمولیت کے بعد ملی ہے اور کیا آکسفرڈ یونی عمران خان کو مقابلے سے باہر کرکے اور موجودہ اور ممکنہ طور پر مستقبل میں ملنے والی شہرت سے انکار کے روادار ہوسکتے ہیں. یاد رکھیں آکسفرڈ یونیورسٹی ایک تعلیمی درسگاہ کے علاوہ ایک کاروباری اور تجارتی ادارہ بھی ہے اور کاروباری اور تجارتی ادارے کو اس کی شہرت میں اضافہ ہمیشہ درکار ہوتا ہے اور عمران خان سے زیادہ مقناطیسی کشش والا چانسلر موجودہ امیدواروں میں کوئی نہیں ہے
وتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ
اور اللہ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے