انگلینڈ کیخلاف سیریز ، قومی کھلاڑیوں سے نرمی نہ برتنے کا فیصلہ

mohsnian1h11.jpg


راولپنڈی میں کھیلی گئی 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں قومی کرکٹ ٹیم کی عبرتناک شکست دوچار ہوئی اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی طرف سے کرکٹ ٹیم کی سرجری کرنے کے اعلان پر مہمان ٹیم عملدرآمد کر کے اپنے گھر روانہ ہو چکی ہے۔

بنگلہ دیش سے عبرتناک شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ ساتھ اب قومی کھلاڑی بھی پریشان ہیں کہ پچھلے 3 سالوں کے دوران کھیلے گئے ٹیسٹ میچز میں مسلسل شکست کو فتح میں کیسے بدلیں؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے چند سالوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب ترین کارکردگی کے باعث تنقید کا نشانہ بننے والے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز سے پہلے کھلاڑیوں کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے لیے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں 7 اور 9 ستمبر کے لیے فٹنس ٹیسٹ بھی پلان کر دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فٹنس ٹیسٹ کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں شامل ان تمام کھلاڑیوں کو حصہ لینا پڑے گا جن کے چمپئنز ون ڈے کپ سے پہلے ریجنز کی طرف سے فٹنس ٹیکس نہیں ہو سکے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز شروع ہونے سے پہلے ہی نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا جائے۔

ذرائع کے مطابق بری کارکردگی کے باعث کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کی فیسوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا اور کھلاڑیوں کی کیٹگریز میں فٹنس ٹیسٹ کی رپورٹ وپرفارمنس کی بنیاد پر ردوبدل کیا جائے گا۔ بنگلہ دیش جیسی آسان ٹیم سے ہوم گرائونڈ پر شکست کے بعد قومی کھلاڑی اپنی پرفارمنس میں بہتری کیلئے پریشان ہیں کیونکہ ذاتی پرفارمنسز کے ساتھ ساتھ ان کی فٹنس پر بھی سوالیہ نشان لگے ہوئے ہیں۔

فٹنس ٹیسٹ کی سخت شرائط کے باعث اسے عذاب سمجھنے والے کھلاڑیوں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے کیونکہ فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کا معیار بھی بڑھا دیا گیا ہے، 7 اور 8 اگست کو لاہور میں مجوزہ فٹنس ٹیسٹ کے لیے کھلاڑیوں کو جسمانی مشقوں کے ساتھ ساتھ 8 منٹ میں 2 کلومیٹر 30،30 سیکنڈز کے وقفے سے دوڑ لگا کر 10 سیکنڈز میں 3،3 سکور کرنے کا چیلنج بھی درپیش ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ مجوزہ فٹنس ٹیسٹ کی رپورٹ کے بعد ہی انگلینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز کے لیے قومی کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کے سلیکٹرز بھی کھلاڑیوں کے اس فٹنس ٹیسٹ کی رپورٹس کا جائزہ لیں گے۔
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
ہ انگلینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز سے پہلے کھلاڑیوں کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے۔
اور انہیں روز رات کو یہ فوجی کتا اپنی بچیاں پیش کرے گا
 

kingkong71

Minister (2k+ posts)
Send this team for athletics rather than cricket, it seems that this cricket team will compete for marathon rather cricket, WHY DONT SEND THEM AGAIN TO THE MOST "ELITE ARMY CAMP" WHERE THEY WENT BEFORE WORLD CUP AND EARNED THE WORST DEFEAT.
 

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
مطلب کرکٹ کا بھی پاکستان سے الوداع ہی سمجھیں۔ کیونکہ لوگ کرکٹ کھیلنے کی بجائے بیرون ملک منتقلی کو ترجیح دیں گے۔
 

Back
Top