
ٹک ٹاک ویڈیوز کا جنون مسلسل نوجوانوں کی جان لے رہا ہے۔ اپنی ویڈیوز بنانے کیلئے نوجوان مختلف سٹنٹ کرتے ہیں،کوئی گولی چلنے سے جان سے ہاتھ دھوبیٹھتا ہے تو کوئی ریلوے ٹریک پر ویڈیو بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آجاتا ہے
کوئی چھت سے یا اونچی جگہ سے گر کر جان کی بازی ہار جاتا ہے تو کوئی موٹرسائیکل پر کرتب دکھاتے ہوئے یا دوران ڈرائیونگ ویڈیو بناتے ہوئے حادثے کا شکار ہوجاتا ہے۔
اسی طرح کے 2 واقعات ٹھٹھہ اور ہری پور میں بھی پیش آئے ہیں۔جہاں ایک نوجوان اتفاقیہ گولی چلنے سے جان سے چلا گیا تو دوسرا نہر کے کنارے ویڈیو بناتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے جان کی بازی ہارگیا۔
ٹھٹھہ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے جنون نے نوجوان کی جان لے لی ۔ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان کے پسٹل سے گولی چل گئی جس پر وہ موقع پر ہی دم توڑگیا۔
https://twitter.com/x/status/1832442164078637319
ایک اور ٹک ٹاکر کی موت کا واقعہ ہری پور میں پیش آیا جہاں میں ٹک ٹاک کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی
تحصیل غازی میں نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے نہر میں جا گرا، پاوں پھسلنے کی وجہ سے ڈوب گیا
https://twitter.com/x/status/1832065049575489881
محمد رضوان کے مطابق احتشام الحارث نامی لڑکا گھر کا کفیل تھا پڑھائی کے ساتھ ساتھ کام کرتا تھا اور یڑھی لگاتا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1831972455956824256
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/tik1h11i2h1.jpg