
تعلیم و آگہی کی کمی کی وجہ سے دیہی وپسماندہ علاقوں میں عملیات اور تعویذ کے ذریعے لوگ اپنے مسائل حل کرنے کی کوششیں کرتے ہیں مگر بڑے شہروں کا لوگ بھی اپنے مسائل حل کرنے کے لیے جعلی عاملوں کے چنگل میں پھنس جاتے ہیں۔
صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے مغلپورہ میں نازیبا ویڈیوز بنا کر خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو پیری فقیری کا ڈھونگ رچا کر یہ سب کچھ کر رہا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نصیر احمد نامی ملزم پیری فقیری کا ڈھونگ رچا کر تعویذ ودم کے بہانے خواتین کو اپنے آستانے پر بلا کر ان کی نازیبا ویڈیوز بنا کر ہراساں کرتا تھا۔ ملزم خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے بعد انہیں بلیک میل کرتا اور پیسے بٹورتا تھا جس کے خلاف پولیس کی ہیلپ لائن 15 پر کال کرنے کے بعد کارروائی کی گئی اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے ملزم نصیر احمد کے خلاف مغلپورہ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کرنے کے لیے اسے پولیس کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ایسے عناصر کے خلاف چوکنا رہنا چاہیے اور فوری طور پر ایسے افراد کی نشاندہی کرنی چاہیے تاکہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا سکے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ایسے بہت سے واقعات پیش آ چکے ہیں جن میں خواتین کو نازیبا ویڈیوز بنا کر ہراساں کیا جاتا رہا ہے، کچھ عرصہ پہلے گھروں میں کام کرنے والی خواتین کا ایک گروہ متحرک ہوا تھا جو اہل خانہ کی ویڈیوز بنا کر انہیں ہراساں اور بلیک میل کرتا تھا۔ ویمن پولیس ریس کورس نے ایسی 2 خواتین کو گرفتار کیا تھا جو نازیبا ویڈیوز بنانے میں ملوث تھی اور مختلف گھروں میں کام کرتی تھیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12jallipeerkjskjdkd.png