
عمران خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک پیغام جاری ہوا جس میں انکا کہنا تھا کہ اپنی قوم کو پیغام دیتا ہوں کہ ہفتے والے دن لاہور کے جلسے کے لیے کشتیاں جلا کر نکلیں-
انہوں نے مزید کہا کہ اس ناجائز حکومت کے خلاف مزاحمت فرض ہے جو ہر آئین و قانون پسند شہری کو کرنی چاہیے کیونکہ یہ ہماری نسلوں کی بقا کی جنگ ہے۔
اس پر ن لیگ کی حمایتی صحافی اور تمغہ امتیاز حاصل کرنیوالی شمع جونیجو نے ناشائستہ تبصرہ کیا اور کہا کہ میں سمجھی کہ گشتیاں جلا کر نکلیں لکھا ہے۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1836490792719847607
یادرہے کہ شمع جونیجو ٹی وی ڈراموں کی ناکام اداکارہ ہیں جنہیں ڈراموں میں عام طور پر معاون اداکارہ یا چھوٹے موٹے رول ملتے تھے بعد ازاں اداکاری کو خیر باد کہہ کر خود کو صحافی لکھنا شروع کردیا اور ن لیگ سے قربتیں بڑھالیں۔۔ اداکارہ کو 2023 میں صحافتی خدمات پر تمغہ امتیاز بھی مل چکا ہے
شمع جونیجو پر صحافیوں نے تنقید کی لیکن اس نے اس پر بھی اپنی اصلاح نہیں کی اور کہا کہ سالا ایک لفظ پُوری پارٹی میں آگ لگا دیتا ہے ۔صرف ایک لفظ پر اُڑتا تیر تڑپ تڑپ کے لے رہے ہیں ۔حالانکہ کسی کا نام نہیں لیا، کسی کو اشارہ نہیں کیا لیکن چیکیں جاری کہ ڈاکٹر جونیجو یہ نے ہمیں کہا ہے
https://twitter.com/x/status/1836775338245767408
شفیق احمد ایڈوکیٹ نے شمع جونیجو کو جواب دیا کہ اب جب پی ٹی آئی والوں نے اسکی طبیعت فریش کرنا شروع کرنی ہے تو اس نے عورت کارڈ کے بعد اپنا اگلا کارڈ استعمال کرنا ہے اور ایکسرے اٹھا کر آجانا ہے کہ میں کینسر کی مریضہ ھوں
https://twitter.com/x/status/1836720215410786531
پاکستانی ریاست کا اندازہ اس ایک ٹویٹ سے کیا جا سکتا ہے۔ ریاست نے اس خاتون جو تمغہ امتیاز سے نوازا ہوا ہے۔ اس خاتون کی سوچ ہی ہماری ریاست کی موجودہ سوچ ہے۔ یہی لوگ موجودہ ریاستی میرٹ پر پورا اترتے ہیں
https://twitter.com/x/status/1836644977889448367
وقاص بگا نے تبصرہ کیا کہ یہ کیا گندی سیاست ہے، کیسے کیسے کردار ہیں ۔جب یہ گفتگو ہو گی اور کسی عورت کی طرف سے نظریات کی مخالفت کی بنیاد پر مخالف سیاسی جماعت کی خواتین کیلئے ایسے الفاظ استعمال کیئے جائیں گے تو اخلاقی گراوٹ پر صرف افسوس ہوگا
https://twitter.com/x/status/1836751416477823471
یاسر چیمہ نے ردعمل دیا کہ اور ابھی کسی نے اسے جواب دیا تو جیب سے عورت کارڈ نکل آنا ہے
https://twitter.com/x/status/1836606802110427603
محمد عمیر کا کہنا تھا کہ آئینہ سب لوگوں کو انکا چہرہ ہی دکھاتا ہے
https://twitter.com/x/status/1836641436776960058
آفتاب نے لکھا کہ جس گٹر کا ڈھکن اٹھاؤ، اندر سے تمغہ امتیاز نکلتا ہے
https://twitter.com/x/status/1836707687356133722
صحافی اویس سلیم نے ردمعل دیا کہ یہی لغویات کسی پی ٹی آئی والے نے لکھی ہوتی تو انہیں معاشرے کی اخلاقیات یاد آ جاتیں
https://twitter.com/x/status/1836788148006756496
اسد قریشی نے معنی خیز جواب دیا کہ زیادہ فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے یہ کشتیاں ہی لکھا ہے اس لیے آپ سکون کریں۔
https://twitter.com/x/status/1836712749973254609
عمر کا کہنا تھا کہ جس کی جتنی عقل ہو وہ اتنا ہی سوچے گا اور سمجھے گا۔
https://twitter.com/x/status/1836774018772291662
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shamajun11123.jpg