ہندو انتہا پسند تنظیم"مولا جٹ" کی بھارت میں ریلیز سے پہلے دھمکیاں

22rajthahckektlofmj.png

بھارت میں ہندوانتہا پسند تنظیم نونریمان سینا پاکستان فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" کی بھارت میں ریلیز سے قبل گھبرا گئی ہے اور دھمکیوں پر اتر آئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نونر یمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے پاکستان فلم کے بھارت میں ریلیز ہونے کے معاملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس پاکستان فلم کو مہاراشٹرا میں ریلیز کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں لہذا پاکستان کے ساتھ ثقافتی تبادلے کو بھی ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی یہ دوسرے ممالک کے ساتھ ٹھیک ہے مگر پاکستان کے معاملے میں ایسا بالکل نہیں چلے گا، نا ہی ہم بھارت میں پاکستانی فنکاروں کو آنے دیں گے نا ہی ان کی فلمون کو یہاں ریلیز ہونے دی گے۔


راج ٹھاکرے نے کہا کہ میرا بھارتی حکومت سے مطالبہ ہے کہ پاکستان فلم کو بھارت کی کسی بھی ریاست میں ریلیز ہونے کی اجازت نا دی جائے، تاہم میں باقی ریاستوں کے بارے میں کچھ نہیں کہتا ، ہر ریاست کا وزیراعلیٰ اس بارے میں خود ہی سوچے ہم اپنی ریاست مہاراشٹرا میں یہ اس فلم کو ہرگز ریلیز ہونے نہیں دیں گے۔

سربراہ نونریمان سینا نے تھیٹر مالکان کو بھی دباؤ میں لینے کی کوشش کی اور انہیں فلم کی نمائش سے روکتے ہوئے کہا کہ ہم نوراتری تہوار کے دوران کسی بھی قسم کا تنازعہ نہیں چاہتے، تاہم اگر پھر بھی یہ فلم مہاراشٹرا میں ریلیز کی گئی تو ہم سخت ردعمل کے اظہار سے نہیں ہچکچائیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی مشہور فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو اکتوبر 2024 میں بھارتی ریاست پنجاب کے سینما گھروں میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
 

Back
Top