
گزشتہ دنوں خواجہ آصف نے علی امین گنڈاپور کو چیلنج کیا تھا کہ علی امین گنڈاپور اٹک پل کراس کرکے دکھائے، ہم اسکا انتظار کررہے ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے خواجہ آصف کا چیلنج پورا کرتے ہوئے نہ صرف اٹک پل کراس کیا بلکہ لاہور تک پہنچ گئے مگر جگہ جگہ کنٹینرز اور رکاوٹیں ہونے کی وجہ سے جلسہ گاہ وقت پر نہ پہنچ سکے۔ جلسہ گاہ پہنچ کر علی امین گنڈاپور نے مختصر تقریر کی اور چلے گئے۔
خواجہ آصف نے ردعمل دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ گنڈاپور صاحب ایک سوچے سمجھے پروگرام کےتحت جلسے میں تاخیر سے پہنچے تا کے تقریر نہ کرنی پڑے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے تقریر کرنی ھوتی وہ ھر قیمت پہ پہنچتے ھیں۔ کچھ پچھلی تقریر کی معافی تلافی وجہ ھے کے ساری بھڑکیں وڑگئی ھیں نہ لشکر آیا نہ گنڈا پور آیا نہ تقریر ھوئی۔ یہ لوگوں کو چ سمجھتے ھیں۔
https://twitter.com/x/status/1837620811882258580
عمران خان نامی صارف نے تبصرہ کیا کہ کھسیانی بلی کھمبا نوچےتم نے چیلنج کیا تھا گنڈاپور اٹک کا پُل کراس کر کے دیکھائے۔۔۔ اُس نے اٹک پُل بھی کراس کیا اور تمام رکاوٹین توڑ کر جلسہ گاہ میں بھی پہنچا اب تم رو پٹو چیخیں مارو
https://twitter.com/x/status/1837685733122797744
خان ٹائیگر نے خواجہ آصف کا کلپ شئیر کرتے ہوئے خواجہ آصف کو بے شرم کہا
https://twitter.com/x/status/1837702998153204050
علی رضاخان نے تبصرہ کیا کہ خواجہ صاحب آپ نے ایک کے بعد ایک رکاوٹ ڈالی تاکہ علی امین گنڈاپور پہنچ نہ سکے۔ ان کے قافلے کو لاہور سے باہر روک لیا گیا تھا۔ آپ نے کہا تھا علی امین گنڈاپور اٹک پل کراس کرکے دکھائیں۔ وہ لاہور آئے بلکہ جلسہ گاہ پہنچے کارکنوں سے بغیر ساؤنڈ کے خطاب کیا اور چلے بھی گئے۔
https://twitter.com/x/status/1837708580029350367
میاں وقاص محمود کا کہنا تھا کہایسے کرکے گنڈہ پور نے تمہارا رنگبازی کا پلان ملیا میٹ کر دیا۔ کیونکہ تمہیں معلوم آرمی اور پی ٹی آئی ہی اصل طاقت ور 2 قوتیں اس ملک میں باقی تم لوگ شامل باجے سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتے۔
https://twitter.com/x/status/1837628907446559015
انہوں نے مزید کہا کہ تمہارا پلان تھا آرمی کے خلاف سخت تقریریں ہوں، دونوں لڑتے رہیں اور تمہارا مچھی شورا چلتا رہے
اسرار احمد جان نے تبصرہ کیا کہ واجہ صاحب یہ باتیں بعد میں ہو جائیں گی پہلے یہ بتائیں اپ نے تو کہا تھا کہ اٹک کا پل کراس نہیں کرنے دیں گے اگلا گھر میں گھس کے ٹانگ پہ ٹانگ رکھ کے چیر کے نکل گیا ہے اب کیا کرنا ہے بہت پریشانی ہو رہی ہے
https://twitter.com/x/status/1837663164718104935
جلال قاضی نے ایموجی کے ذریعے مزاحیہ ردعمل دیا
https://twitter.com/x/status/1837730013879153097
دایان ملک نے طنز کیا کہ خواجہ صاحب بات اٹک پل کی ہوئی تھی آپ اپنی بات سے مکر رہے ہیں
https://twitter.com/x/status/1837676472112226524
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/social1h1i2.jpg