Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
میری یہ پیشنگوئی ہے جسٹس منصور علی شاہ کیساتھ جو ججز ہیں یا وہ ٹوٹ جائیں گے اور دوسری طرف چلے جائیں گے یا پھر ججز استعفے دے کر وکلا کیساتھ تحریک شروع کریں گے نجم سیٹھی
https://twitter.com/x/status/1839378261043990597
سیٹھی صاحب کی کوئی چڑیا نہیں بلکہ یہ خود اسٹیبلشمنٹ کی ایک چڑیا ہیں جو ججوں کے گھروں کی کھڑکی میں بیٹھ کر انہیں اسٹیبلشمنٹ کا پیغام پہنچاتے رہتے ہیں۔
اس ویڈیو کلپ میں سیٹھی صاحب ایسا ہی ایک پیغام اُن آٹھ ججوں کو دے رہے ہیں جو ۸ فروری کے الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کی تاریخی اور گھناؤنی دھاندلی اور غلطی کا ازالہ کر کے پاکستان کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ کے ایسے بھونپوؤں کو اتنی جرات تو ہوتی نہیں کہ آج تک اسٹیبلشمنٹ کی سیاست سے ملک کی تباہی کا اعتراف کر سکیں اور آئیندہ کے لئیے یہ سلسلہ بند کرنے کی بات کریں مگر آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرنے والے ججوں کو سیاسی قرار دے رہے ہیں۔ ہماری تاریخ بھی ایسے گھٹیا تجزناکاروں سے بھری پڑی جن کے باعث یہ ملک ایک بار پہلے بھی ٹوٹ چکا ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت عدالتی فیصلوں پر عمل نہ کرے تو کچھ نہیں ہو سکتا مگر پھر ایسے غیر آئینی فعل کے جواز کے لئیے عدالتی فیصلوں کو سیاسی فیصلے قرار دینا اور یہ نہ بتانا کہ حکومت کا ایسا ردّ عمل ملک اور قوم سے غداری ہو گا دانشوارانہ بدیانتی نہیں تو اور کیا ہے۔
نجم سیٹھی صاحب کی تجزیہ کاری ایسے ہی ہے کہ بس اناڑی بالروں سے فل ٹاس کروا کر نیٹ میں چھکے مارتے رہتے ہیں، ہمیں نہیں تو کبھی اپنے چینل کے ہی کسی سینئیر کورٹ رپورٹر کو انٹرویو دے دیں تو لگ پتہ جائیگا۔ ایسی تجزناکاری کے نتیجے میں پیدا ہونے والا اسٹیبلشمنٹ کاایک ڈاکیا اب ساشے پیک میں بھی دستیاب ہے۔
https://twitter.com/x/status/1839505897519010130
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/PxtoV37.jpeg