آئی ایم ایف سے یہ آخری مرتبہ پیکج ملا ہے

Asad Mujtaba

Chief Minister (5k+ posts)
آئی ایم ایف سے اس دفعہ 7 ارب ڈالرز کا قرض لینے کیلئے دانتوں پسینہ آگیا۔ کبھی ایک مطالبہ تو کبھی دوسرا مطالبہ۔ کبھی دوست ممالک سے گارنٹیاں مانگی گئیں، کبھی ٹیکس معاملات میں بہتری دکھانے کو کہا گیا۔ آثار بتاتے ہیں کہ آئی ایم ایف سے یہ آخری مرتبہ پیکج ملا ہے، اس کے بعد آئی ایم ایف کے دروازے بھی بند ہوں گے۔
دوست ممالک پہلے ہی سے ہاتھ کھینچ چکے۔ تھوڑی بہت خیرات، صدقہ دے دیا کریں گے لیکن اس سے جرنیلی اور شریفی پیٹ نہیں بھر سکتے۔ فوج کے سامنے سب سے اہم سوال یہ کھڑا ہوا کہ اب ایسا کیا کریں کہ ملک کے اندر سے ہی مزید لوٹ مار کی جاسکے؟ دوسری طرف موجودہ سرکاری ادارے بھی ریٹائرڈ افسران سے بھرے جاچکے، اب کیا کریں؟
چنانچہ ایسے میں حافظ نے وہی تجویز دی جو ایک کماؤ باپ کی نکمی اولاد دیتی ہے، یعنی جائیداد کے حصے بخرے کردو۔
عاصم منیر نے مسائل کا حل زیادہ صوبوں کو قرار دیا ہے اور اس مقصد کیلئے سوا درجن صوبے بنانے کی تجویز آئی ہے۔
سولہ صوبوں کا مطلب ہے سولہ اسمبلیاں۔ سولہ وزرائے اعلی، سولہ گورنر، سولہ چیف سیکرٹری، سولہ آئی جی پولیس، 30 ضرب سولہ صوبائی محکمے، سولہ ہائیکورٹس، سولہ چیف جسٹس،مزید نئی چھاؤنیاں، مزید کور کمانڈرز، مزید فوجی بجٹ۔
اتنی بڑی تعداد میں سرکاری محکموں کا بھوج کون اٹھائے گا؟ عوام۔
ان محکموں میں نوکریاں کسے ملیں گی؟ ریٹائرڈ فوجیوں اور محسن نقوی جیسے سالوں کو۔
مزید چھاؤنیاں تعمیر ہوں گی تو بجٹ کھانے کا موقع کسے ملے گا؟ فوجیوں کو۔
نئی پوزیشنز نکلیں گی تو اپنے فوجی افسران کو کھپانے کا موقع کسے ملے گا؟ آرمی چیف کو۔
نئی عدالتیں بنیں گی تو بلیک میل کرنے کے زیادہ مواقع کسے ملیں گے؟ آئی ایس آئی کو۔
ان محکموں کی کارکردگی کیس ہوگی؟ ویسی ہی جیسی موجودہ محکموں کی ہے۔
نتیجہ کیا ہوگا؟
وہی جو آج نکل رہا ہے، یعنی مزید بربادی!!!
 

Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم
The corrupt PMLUN has wrecked everything in the country. The $7 billion IMF package will be shared between Asim Munir and the PMLUN/PPP. Finally, they will all leave the country to live a lavish lifestyle in some European country.
 

Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم
sZ1IeFGs_bigger.jpg


Muzzammil Aslam

@MuzzammilAslam3

کیا آپ کو معلوم کو پاکستان اب تک 24 آئ ایم ایف کے پروگرام حاصل کئے؟کیا آپ کو معلوم ہے
پاکستان 1959 سے مسلسل آج تک آئ ایم ایف پروگرام میں ہے؟ کیا آپ کو معلوم ہے 24 میں سے سات پروگرام فوجی حکومتوں میں لئے گئے؟کیا آپ کو معلوم ہے 17 پروگرام 24 میں سے سیاسی حکومتوں نے لئے؟ کیا آپ کو معلوم ہے عمران خان کی حکومت نے صرف ایک پروگرام اور اس میں سے بھی صرف آدھی رقم قرض لی تھی؟ کیا آپ کو معلوم ہے پاکستان کے سب سے زیادہ پروگرام پی ڈی ایم ( ن لیگ + پی پی پی) 16 حاصل کئے ؟کیا آپ کو معلوم ہے شہباز شریف حکومت دو سال میں تین دفعہ آئ ایم ایف پروگرام میں داخل ہوئ ہے؟ اب فیصلہ کریں کیا شھباز شریف کا دعوہ یہ آخری پروگرام ہوگا کیا درست ہے؟
https://twitter.com/x/status/1840299457004614014
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
اگر تو سولہ صوبے بنانے والا پلان فوج کا ہے تو میرے خیال میں اس سے بہتر پلان کوئی ہو ہی نہیں سکتا اور صوبائی تعصب اور صوبائی نفرتوں اور ہر برائی ہر لوٹ مار ہر زلالت والی حرکت کا زمہ دار پنجاب کو اور فوج کو قرار دینے سے جان چھڑانے اور فوج کا تشخص بحال کرنے کا اس سے اچھا کوئی پلان ہو ہی نہیں سکتا لیکن تاریخ بتاتی ہے کہ
لگدا تے نئی
پر ہوسکدا ہووے
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
زیادہ صوبوں کے بنانے میں زیادہ نقصان نہیں ۔۔۔ یہ افسران اور ممبران اسمبلی بھی تقسیم ہونگے ۔ ساتھ میں اسمبلیاں بھی چھوٹی ہونگی۔۔۔۔
 

Back
Top