پولیس کی سیمابیہ طاہر کے گریبان پر ہاتھ ڈالنےکی ویڈیومنظرعام پر

seemabai1123.jpg

گرفتاری کے دوران پولیس اہلکاروں کی جانب سے سیمابیہ طاہر کے گریبان پر ہاتھ ڈالنے کا انکشاف۔۔ سیمابیہ طاہر کو گزشتہ روز راولپنڈی میں احتجاج کے دوران گرفتارکیا گیا تھا۔

تحریک انصاف کی گرفتار رہنما سیمابیہ طاہر نے عدالت پیشی پر انکشاف کیا کہ خالد نامی پولیس اہلکار نے اور اس کے ساتھ سول کپڑوں میں ملبوس نقاب پوش نے میرا دوپٹہ پھاڑا، میرے گریبان پے ہاتھ ڈالا اور میرے سر پر مارا، ان سے ضرور حساب لیا جائے گا
https://twitter.com/x/status/1840351253332738453
کیا سیمابیہ طاہر کا یہ دعویٰ درست ہے؟ گزشتہ دنوں راولپنڈی احتجاج کے دوران ویڈیو نے سیمابیہ طاہر کے دعوے کی تصدیق کردی

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرد پولیس اہلکار سیمابیہ طاہر کو گرفتار کر کے لے جا رہا ہے اور ڈنڈے مار رہا ہے چل۔چل اور پھر موبائلز چھین لئے گئے اور اسے گریبان سے پکڑ گرفتار کر کے لے جا رہا ہے
https://twitter.com/x/status/1840009251239981465
اس ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ارد گرد سادہ کپڑوں والے ہیں جبکہ پاکستانی قانون کے مطابق کسی خاتون کو گرفتار کرنے کیلئے لیڈی کانسٹیبل کا ہونا ضروری ہے۔

ادریس عباسی نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری معاشرہ جلسے،احتجاج کی اجازت دیتا ہے،عدلیہ،پارلیمان ہمارے حقوق کے تحفظ کے لیے بنی ہیں لیکن اگر تمام مسائل سڑکوں پر حل ہونے ہیں تو پارلیمان،عدالتوں کی کیا ضرورت؟جب بھی کوئی اچھا لیڈر ابھرتا ہے اس کا راستہ ہی روک لیا جاتا ہے،ان مفاد پرست حکمرانوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے
https://twitter.com/x/status/1840408998601716098
سلمان درانی کا اس پر کہنا تھا کہ جلد یا بدیر ان کے گریبان اسی عوام کے ہاتھ میں ہونگے اور ان کو انہی سڑکوں پر گھسیٹا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1840409974800806349
 

Bani Adam

Senator (1k+ posts)
شرمناک! متاثرین ان پولیس/انتظامیہ اہلکاران کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کی رپورٹ درج کروائیں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی مطلع کریں. یاد رہے کہ پاکستان اقام متحدہ کے کنونشن کا پابند ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اگر اختیارات سے تجاوز کریں تو پھر بات بہت آگے تک چلی جاتی ہے

Basic Principles on the Use of Force and Firearms by Law Enforcement Officials
 

Back
Top