بند کر کے رکھا ہوا ہے،روزگار کی تلاش میں کمبوڈیاجانے والے پاکستانی پھنس گئے

9pakistanicamodiiasj.png


سنہرے مستقبل کے خواب آنکھوں میں سجائے لاکھوں روپے خرچ کر کے بیرون ملک جانے والے پاکستانی شہریوں کو سمگلرز کی طرف سے جھانسہ دے کر کمبوڈیا بھجوائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ بہتر روزگار کے حصول کی خاطر لاکھروں روپے خرچ کر کے غیرممالک کے لیے جانے والے سینکڑوں پاکستانی شہریوں کو سمگلرز نے جھانسہ دے کر کمبوڈیا بھیجا جہاں پر انہیں کمروں میں بند کر کے رکھا گیا ہے۔

ایک متاثرہ پاکستانی شہری کا کہنا تھا کہ سمگلرز نے بہت سے نوجوانوں کو ڈیٹا انٹری کی ملازمت کا جھانسہ دے کر کمبوڈیا میں پہنچایا تاہم اب سب کو کمروں میں بند کر کے رکھا ہوا ہے اور رہا کرنے کے لیے پیسوں کا تقاضا کیا جا رہا ہے۔ متاثرہ پاکستانی شہری کا کہنا تھا کہ کمبوڈیا میں پھنسے ہوئے تمام لوگوں کا تعلق صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے جو بہتر روزگار کی تلاش میں یہاں آئے تھے۔

ایک متاثرہ شہری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ایجنٹ کو 7 لاکھ روپے ادا کر کے 2 مہینے پہلے کمبوڈیا کا ویزا لیا جس سے پہلے ہمیں بتایا گیا کہ وہاں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملازمت کے مواقع موجود ہیں جس کیلئے 3 لاکھ روپے تک ماہانہ تنخواہ ادا کی جائے گی۔ 3 لاکھ روپے تنخواہ ملنے کی امید میں کمبوڈیا پہنچا تو ویت نام کی سرحد کے قریب ایک قصبے میں منتقل کر دیا گیا۔

پاکستانی شہری کا کہنا تھا کہ ہم سے کچھ دستاویزات پر زبردستی دستخط کروا لیے گئے اور کہا مزید 5 لاکھ روپے ادا کرو اور وہاں موجود دوسرے نوجوانوں کو ہیکنگ کی کلاسز لینے کا پابند کیا گیا۔ کمبوڈیا میں ایسے سینکڑوں پاکستانی شہری محصور ہیں ہیں جن سے مزید رقم ادا کرنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے اور پتہ چلا ہے کہ ان نوجوانوں کو ہیکنگ کا غیرقانونی کام لینے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

حکومت پاکستان سے متاثرہ نوجوانوں نے درخواست کی ہے کہ ان کی رہائی کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔ دوسری طرف کمبوڈیا میں قائم پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو کمبوڈیا میں سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں اور اب تک سفارتخانے کی مداخلت سے 90 پاکستانی شہریوں کو رہائی دلوائی جا چکی ہے۔
 

kayawish

Chief Minister (5k+ posts)
3 lakh salary and Combodia 🤣 people are so much chutya that they cannot even think how a third world can pay that salary.
 

M_Shameer

Senator (1k+ posts)
پاکستان سے بھاگنے والوں کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہئے۔ اپنے ملک کو جہنم بنا کر دوسرے ملکوں کی طرف بھاگ نکلتے ہیں۔ پھر ان ملکوں میں جاکر بھی وہی گند ڈالتے ہیں جو پاکستان میں ڈال رہے تھے۔ دو نمبری، چوری چکاری، صفائی ستھرائی سے کوسوں دور۔ دنیا بھی اب اس مخلوق سے تنگ آگئی ہے۔
 

Choudhry ji

Senator (1k+ posts)
پاکستان سے بھاگنے والوں کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہئے۔ اپنے ملک کو جہنم بنا کر دوسرے ملکوں کی طرف بھاگ نکلتے ہیں۔ پھر ان ملکوں میں جاکر بھی وہی گند ڈالتے ہیں جو پاکستان میں ڈال رہے تھے۔ دو نمبری، چوری چکاری، صفائی ستھرائی سے کوسوں دور۔ دنیا بھی اب اس مخلوق سے تنگ آگئی ہے۔
Tum Sweeden mein peda huway ho ? Pakistan ko jahannum bananey waloon ki maan ki Ku** ..Logon ko noukri or salary moley koi bhi na jai Inn bhukey nangey mulkoon mein.... Hamesha -ive boltey ho such ka saath do
 

saleema

Senator (1k+ posts)
Tum Sweeden mein peda huway ho ? Pakistan ko jahannum bananey waloon ki maan ki Ku** ..Logon ko noukri or salary moley koi bhi na jai Inn bhukey nangey mulkoon mein.... Hamesha -ive boltey ho such ka saath do
Ghussa na Karo Bhai yeh bechara gandoo hai lekin ab bhoora ho Gaya hai, Badsoorat bhi bohut hai es liyay ye ghussa rehta hai har time.
 

Back
Top