Asad Mujtaba
Chief Minister (5k+ posts)
شام سے ایک تشنگی ہے۔ آپکے ٹوئیٹ آپکی فیڈبیک پڑھ کر دل بوجھل ہے۔ بہت کوشش کی نہ لکھوں۔ لیکن پھر لگا لکھنا چاہئیے۔
آپ سب تکلیف میں ہیں۔ کیونکہ آپ عمران خان سے بے لوث محبت کرتے ہیں۔ آپ کو لگتا ہے عمران خان نے جو کچھ اس ملک کے لئے کیا بدلے میں اس کے ساتھ اس ملک ، سسٹم عدالتوں ملٹری، بیوروکریسی اور اس کی اپنی پارٹی ، میرے سمیت ، نے انصاف نہیں کیا۔ سبھی عمران خان کے مجرم ہیں۔
آپ تکلیف میں ہیں آپ کے زہن میں بہت سارے سوال ہیں۔ یقین کریں میرے زہن میں بھی کئی سوال ہیں۔
میری آپ سے ایک ہی گزارش ہے عمران خان اس ملک اس کی عوام خصوصا اس ملک کے غریب کا بڑا ہی وفادار اور غمگسار ہے۔ میں جتنا وقت ان کے ساتھ رہا انکو عام آدمی کے لئے فکرمند پایا۔
مجھ جیسے انسانوں کی کوتاہیوں کی سزا عمران خان کے نظرئیے کو نہیں ملنی چاہئیے۔ میری آپ سے گزارش ہے کہ عمران خان کا سب سے بڑا ہتھیار کوئی پارٹی لیڈر نہیں ہے بلکہ وہ آپ ہیں ، آپ کا عمران خان پر یقین اعتماد مان بھروسہ ہے۔ آپ کی اس سے بے لوث محبت ہے۔ آپکا اس کے نظرئیے سے رشتہ ہے۔ اس لئے مجھ سمیت کسی کی بھی کوتاہیوں کی سزا اس نظرئیے کو نہیں ملنی چاہئیے۔
عمران خان کے مخالف صرف ایک صورت میں جیت سکتے ہیں اور وہ صورت ہے آپ کو نا امید کرنا۔ آپکا حوصلہ توڑنا۔ آپکا اعتماد ختم کرنا۔ آپکے جنون کو ٹھیس پہنچانا۔
خدارا یہ کبھی نہ ہونے دئجئیے گا۔ کچھ بھی حالات ہوں - کوئی کچھ بھی کرے کچھ بھی کہے آپ نے حوصلہ نہیں ہارنا۔
آپ عمران خان کی امید ہیں۔ شان ہیں مان ہیں۔ آپ نے اپنے لیڈر کو تنہا نہیں چھوڑنا۔ اس نے آپ کے لئے اپنا سب کچھ، زندگی عزت خاندان سیاست اقتدار آسانی صحت سب داؤ پر لگا دیا ہے۔
اب فیصلہ آپ نے کرنا ہے بد دل ہو کر بیٹھنا ہے یا پھر سے کمر باندھ کر جستجو کرنی ہے۔
مجھے پتہ ہے میں آپکے سوالوں کے جواب نہیں دے پایا۔ معذرت خواہ ہوں لیکن صرف اتنا کہوں گا۔ آپکا کپتان آخری گیند تک لڑتا ہے۔ آپ نے بھی لڑنا ہے۔
اللہ آپکا اور آپکے کپتان خان کا حامی و ناصر ہو
https://twitter.com/x/status/1843076959569391634