
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ کو ایف آئی اے نے کراچی ایئر پورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا ۔
تفصیلات کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں عائد کیا ہےکہ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مجھے بلا جواز جہازسے آف لوڈ کردیا اور ایف آئی اے کی خاتون آفسر نےمجھ سے میرا پاسپورٹ ضبط کرلیا۔
https://twitter.com/x/status/1843318439777321321
ماہ رنگ بلوچ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے افسر نے بعد میں ان کا پاسپورٹ انہیں واپس دینے بسے سے انکار کر دیا۔ ماہ رنگ نے اپنے ساتھ ایسا ہونے سلوک کرنے پر سندھ حکومت اور بلال زرداری پر بھی تنقید کی۔
انہوں نے کہا،"مجھے جمہوریت کے چیمپئن ہونے کے دعویدار بلاول زرداری کے آبائی صوبے سندھ میں نیویارک جانے والی پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔‘‘
https://twitter.com/x/status/1843331114984939773
انہوں نے اپنے جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں دنیا کے سب سے معتبر میگزینز میں سے ایک ٹائم میگزین کے زیر اہتمام ایک تقریب میں شرکت کرنے والی تھی۔
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نےجو بلوچ شہریوں کی جبری گمشدگی کے حوالے سے آواز بلند کرتی رہی ہیں، ایکس پر ایک ویڈیو میں کہا کہ وہ امریکہ روانگی کے لئے ائیرپورٹ گئیں جہاں حکام نے انکا پاسپورٹ لے لیا اور کافی گھنٹوں تک انہیں انتظار کروایا گیا۔
انہیں حکام نے روکنے کی وجوہات نہیں بتائیں نہ ہی ان کا نام ای سی ایل میں موجود ہے۔ ماہ رنگ ٹائم میگزین کی جانب سے دی جانے والی دعوت پر ایک تقریب میں جا رہی تھیں۔ رواں ہفتے ٹائم میگزین میں ماہ رنگ بلوچ کا نام دنیا بھر کی 100 بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mahrnangh1123.jpg