
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی طرف سے تاجروں کو بجلی کی فی یونٹ قیمت 9 سے 10 سینٹ تک کرنے کی یقین دہانی کروائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آل ٹیکسٹائل ملز پروسیسنگ ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے کہا کہ ہماری صنعتیں آہستہ آہستہ بند ہو رہی ہیں جس کی وجہ گیس اور بجلی کی قیمتیں ہیں، گیس کی قیمت شاید کم نہ ہو سکے لیکن بجلی کی قیمتیں کم ہونے کی توقع ہے۔
معروف کاروباری شخصیت وچیئرمین ٹی ڈی اے پی زبیر موتی والا نے تقریب سے خطاب میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی طرف سے یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ بجلی کے فی یونٹ کی قیمت جلد 9 سے 10 سینٹ تک ہو جائے گی۔ غیرملکی قرضوں کو ادا کرنے کے لیے 100 ارب ڈالر صرف میٹنگز کرنے سے اکٹھے نہیں کیے جا سکتے اس کے لیے عملی طور پر اقدامات کرنے پڑیں گے۔
چیئرمین ٹی ڈی اے پی زبیر موتی والا نے مزید کہا کہ پچھلے سال کی نسبت 3 ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں کمی واقع ہوئی ہے دوسری طرف فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام تو صنعتکاروں کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان کا فون سننے سے بھی گریز کرتے ہیں۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی طرف سے یقینی دہانی کروائی گئی ہے کہ بجلی کے فی یونٹ کی قیمت 9 سے 10 سینٹ تک ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں انکشاف ہوا تھا کہ اگلے 4 سالوں کے دوران پاکستان نے 100 ارب ڈالر ادائیگیاں کرنی ہیں، پاکستان نے مالی سال 2027ء میں 8 ارب 71 کروڑ ڈالر ادا کرنے ہیں۔ مالی سال 2028ء کے دوران پاکستان کو 7 ارب 68 کروڑ ڈالر ادا کرنے ہے اور اگر قرض رول اوور نہیں ہوتا تو ادائیگیوں کا بوجھ مزید بڑھ جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13armycheifksjdkjdkj.png