
ڈکٹیٹرز اچھے بھی ہوتے ہیں، ذاکر نائیک کے بیان پر سوشل میڈیا پر تبصرے
ڈاکٹر ذاکر نائیک کہتے ہیں کہ اگر ڈکٹیٹر قابل ہے، قرآن وحدیث پر عمل کررہا ہے تو وہ اچھا ڈکٹیٹر ہے،اسلام کو ایسے ڈکٹیٹر سے کوئی پرابلم نہیں باقی لوگوں کو پرابلم ہوسکتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1844849749775482901
ڈاکر نائیک نے حضرت عمر فاروق کی مثال دی کہ وہ انتہائی سخت گیر تھے، قرآن وحدیث پر عمل کرتے تھے، وہ ذرا بھی کمپزومائز نہیں کرتے تھے۔
سوشل میڈیا صارفین سوال اٹھارہے ہیں کہ کیا ذاکر نائیک کو اس ایجنڈے کی تکمیل کیلئے پاکستان بلایا گیا تھا؟ انکے مطابق یہ ہے وہ ایجنڈا جس کے لیے در اصل ڈاکٹر صاحب کو بلایا گیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1845008116808614054 https://twitter.com/x/status/1844990596114677907
رائے مختار نے تبصرہ کیا کہ ڈکٹیٹر ہمارے ہاں آمر کو کہا جاتا ہے جو کہ ایک منفی اصطلاح ہے حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کو ڈکٹیٹر کہنا ذاکر نائیک کی جہالت کا ایک اور بڑا ثبوت ہے، حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ ڈکٹیٹر نہیں تھے وہ باقاعدہ منتخب ہو کر آئے تھے
https://twitter.com/x/status/1844947262461575335
عدنان حفیظ کا کہنا تھا کہ ڈکٹیٹر پارسا بھی ھوتے ہیں؟ کیاریاست کے ستون منہدم کرکےاقتدار پرغاصب ھونا،قرآن وحدیث کی روشنی میں پارسائی ھے؟ عمر بن خطاب کوڈکٹیٹر قراردےدیا۔ کیاحضرت عمر آمر،مطلق العنان اورغاصب تھے؟ رہی قرآن وحدیث کی روشنی۔ رٹوطوطےکوکوئی بتلائےآٹھویں صدی سےپہلےحدیث کاوجودتھا نہ قانونی حیثیت-
https://twitter.com/x/status/1845017682929909779
ندیااظہر نے سوال اٹھایا کہ کیا پاکستان میں ایک بار پھر ڈکٹیٹر شپ کی راہ ہموار کرنے کے لیے ذہن سازی کی جا رہی ہے؟
https://twitter.com/x/status/1845030458892918958
ایک صارف نے سوال کیا کہ اور جو آئین و قانون اور عدلیہ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ کریں لوگوں کو اغواء کریں ان کے لیے کیا حکم ہے؟؟؟
https://twitter.com/x/status/1845025049885147490
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dictoa1h1o.jpg