ہم انسان ہیں یا کچھ اور؟

khalilqureshi

Senator (1k+ posts)
میں گزشتہ دو روز سے انتظار کر رہا ہوں کہ پنجاب کے کالج میں ہونے والی طالبہ کی بے حرمتی پر کوئی پوسٹ آئے لیکن مجال ہے کہ کہیں سے سندھی بیٹی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے ساتھ پنجابی بیٹی کے لئے بھی دو الفاظ ہی بول دیتا. کیا پنجابی، پٹھان یابلوچی بیٹیاں ہماری بیٹیاں نہیں.

اس قسم کے واقعات سندھ سے زیادہ بلوچستان اور ان سے بھی زیادہ پنجاب میں ہورہے ہیں. جب میں "اس قسم کے واقعات" کی بات کرتا ہوں تو میں صرف خواتین کی بے حرمتی نہیں بلکہ اغوا، پولیس تشد د، قتل اور ہر قسم کے بہیمانہ جرائم کی بات کر رہا ہوتا ہوں. اور ان جرائم کے شکار صرف بقول انگریزی زبان کے" ہیوناٹ" ہی ہوتے ہیں.

یاد رکھیں اللہ تعالیٰ نے ہم کو سندھی، پنجابی، یا بلوچ اور پٹھان نہیں بنایا. اللہ تعالیٰ نے ہمیں مسلمان، ہندو یا کرسچن یا یہودی نہیں بنایا.
ان مسائل کا تعلق خود ہم سے ہے. ہم ہی یہ زبان یا مذھب کی بنیاد پرتفریق کرتے ہیں. یہ ہم ہی ھیں جو امیر اور غریب میں فرق تلاش کرتے ہیں. یہ ہم ہی ہیں جو حکمران اور رعایا کو الگ الگ مخلوق گردانتے ہیں. یہ ہم ہی ہیں جو افسر کو بالا اور سائل کو کمتر سمجھتے ہیں. یہ ہم ہی ہیں جو کالے کو گورے سے کمتر مانتے ہیں.

یاد رکھیں ہم سب انسان ہیں. ان تمام مسائل کی وجہ یہی ہماری خود ساختہ تفریق ہے. اسکی وجہ یہ ہے کہ ہمارے ہاں قانون کی مکمل عملداری نہیں ہے. ہمارے ہاں قانون سب کے لئے یکساں نہیں ہے. ہمارے ہاں قانون ہی ہم میں تفریق کرتا ہے.

ہمارے ہاں انصاف کی فراہمی پر بہت سے سوالات ہیں. ہمارے ہاں انصاف ہم سب کو مختلف نظروں سے دیکھتا ہے

اگر آج ہم سب انسان بن جائیں. اگر آج ہم سب قانون کی نظر میں ایک ہوں. اگر انصاف سب کو ایک نظر سے دیکھے اور اس کے فیصلوں میں تاخیر نہ ہو. مجرم کو بلا تاخیر قرار واقعی سزا دی جائے تو یقین کریں کہ ہمارے ۹۰ فیصد سے زائد مسائل ختم ہوجائیں. یہ ہمارے ہی پیدا کردہ مسائل ہیں اور ہم خود ہی ان مسائل کو حل کرسکتے ہیں اگر آج آپ اپنے آپ سے سوال کریں کہ.

کیا ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کے لئے چین اور سکون، امن اور انصاف اور بنیادی انسانی حقوق درکار ہیں یا ہم ان کے لئے وہی چکی کے دو پاٹ چھوڑ کر رخصت ہونا چاہتے ہیں جس کا شکار ہم خود ہیں؟ اگر ہم اپنی آنے والی نسلوں کے خیرخواہ ہیں تو کیا؟

کیا ھم انصاف کی مکمل فراہمی اور سب کے لئے یکساں قانون بنانے کی جدوجہد کر سکتے ہیں؟

یہ سوالات میں آپ کے لئے چھوڑتا ہوں

نوٹ: یہ تھریڈ میں نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ میں پوسٹ کیا ہے لہاذا پہلی چند لائن اس پوسٹ سے مطابقت رکھتی ہیں
 
Wake up Pak

(50k+ posts) بابائے فورم

That is why the majority of Pakistanis stand behind and support Imran Khan.
Please listen to him.

https://twitter.com/x/status/1844364254339793149
 
Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)

Beghairat aur Beyhis Hajoom hein —- Isi liye aik Beghairat Buzdil aur Corrupt Fouj guzishta 77 Saalon sey in ki Maa Behn Cho—d rehi hai 🔥😡

Back
Top