
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ڈاکٹرز کی ٹیم کے ساتھ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی خیریت سے متعلق میڈیکل رپورٹ بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ تاہم عمران خان کی بہن نورین نیازی نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خاندان کو سرکاری ڈاکٹرز پر کوئی اعتبار نہیں ہے۔
بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی صحت پر اطمینان کا اظہار کیا جن کے ٹویٹ کو خواجہ آصف اور دیگر لیگی رہنما بھی ری ٹویٹ کرتے رہے۔پی ٹی آئی سپورٹرز نے بیرسٹر گوہر کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ یا تو بیرسٹر گوہر حکومت سے ملا ہوا ہے یا احمق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق بیرسٹر گوہر کی ٹویٹ ری ٹویٹ کررہے ہیں تو اسکا مطلب ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے
فیاض شاہ نے تبصرہ کیا کہ واہ کیا حسین اتفاق ہےبیرسٹر گوہر کی ٹویٹ کو خواجہ آصف ری ٹویٹ کر رہا ہے۔اب بھی اگر آپ لوگ ڈیل کی بکواس پر یقین کر کے حالات کی سنگینی سے منہ موڑ رہے ہو تو پھر اللہ ہی حافظ ہے
https://twitter.com/x/status/1846228320007885199
احمد بوباک کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف بھی بیرسٹر گوہر کی مطمئن ہونے والی ٹویٹ پر پہنچ چکا ہے۔آج ثابت ہوگیا کہ بیرسٹر گوہر شریف ہی نہیں بلکہ بیوقوف بھی ہیں
https://twitter.com/x/status/1846224692190830742
عمرانعام نے ردعمل دیا کہ خواجہ آصف کی یہ ٹویٹ ثبوت ہے کہ فوج اور اسکے غلاموں پر کتنا پریشر تھا جو بیرسٹر گوہر نے ریلیز کیا
https://twitter.com/x/status/1846324335595999446
سلمان درانی نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کی ٹویٹ بھی مجھے اتنی ہی قابل یقین لگ رہی ہےجتنی علی امین گنڈاپور کی اسلام آباد سے پشاور پہنچنے والی کہانی
https://twitter.com/x/status/1846217625946251361
انورلودھی کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر صاحب! جس سرکاری ڈاکٹر کی رپورٹ میں نوازشریف کے پلیٹلیٹسں گرتے تھے اور جس میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر وہ باہر چلے گئے تھے کیا اس سرکاری ڈاکٹر کی رپورٹ بھی درست تھی؟
https://twitter.com/x/status/1846315447462797407
ارسلان بلوچ نے کہا کہ اتنی محبتیں؟
https://twitter.com/x/status/1846225159587303760
وقار ملک نے ردعمل دیا کہ خواجہ آصف کا جو ٹریک ریکارڈ ہے اسکو سامنے رکھتے ہوئے اب میرے پاس کوئی وجہ نہیں کہ میں یقین کرلوں کہ اس ٹویٹ میں بیرسٹر گوہر نے سچ بولا ہے میں ان پہ شک نہیں کرنا چاہتا اسلئے پھر دہراتا ہوں یقینی طور پہ انکا فون ایجنسی کے پاس ہے اور وہ اس سے ٹویٹ کر رہے ہیں
https://twitter.com/x/status/1846227077684466110
بیرسٹر شہزاداکبر نے بیرسٹر گوہر پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ انتہائی افسوس اور دکھ سے یہ ٹویٹ کر رہا ہوں بیرسٹر صاحب آپ نے یہ ٹویٹ کر کے آج اسٹیبلشمنٹ کی فسطائیت اور ظلم کی حمایت کر دی ہے حکومتی ڈاکٹروں کا معائنہ اس ملک میں کوئی حیثیت نہیں رکھتا یاد رکھیے ایسے ہی سرکاری ڈاکٹروں نے اسوقت جنرل باجوہ کی ایما پہ نواز شریف کے پلیٹلٹس گرا دیے تھے
انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے کل قوم کو گمراہ کیا کہ شوکت خانم کے ڈاکٹر معانئہ کریں گے اور آج ڈاکٹر عاصم اسی وعدے پہ اڈیالہ گیے لیکن انھیں ملنے نہ دیا گیا آپ خوب جانتے ہیں کہ مطالبہ فیملی، ذاتی معالج اور پارٹی کے وفد کے مطالبے کا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1846222125633327558
بیرسٹر شہزاد کے مطابق آپ یہ بات بھی بخوبی جانتے ہیں کہ عمران خان کا رابطہ دنیا سے منقطع کرنے کا اصل مقصد آہنی ترامیم پاس کروانا ہیں آپ لوگ کسی مینڈیٹ کے بغیر کمیٹیوں میں جا رہے ہیں اور اس سارے مکروح کھیل کا حلالہ کر رہیے ہیں ۔آپکا مطالبہ ان کمیٹیوں اور پارلیمان میں بھی فقط یہ ہونا چاہیے کہ اپنے قائد سے ملے بنا آپ کسی بھی معاملے کا حصہ نہیں بنیں گئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں قائدین سے دغا کی ایک لمبی داستان ہے لیکن آج عمران خان سے دغا کرنے والے آئین اور قانون سے بھی دغا کر رہے ہیں آج پاکستان کے لوگ اپنا فیصلہ خود کریں اور ہر شخص دغا کو دغا پکارے اور جفا کو جفا! عمران خان کے آخری پیغام کی روشنی میں سب کو اس آہنی پیکج کے خلاف احتجاج کرنا ہو گا!
آخر میں بیرسٹر شہزاد کا کہنا تھا کہ اللہ کرے آپ سے یہ ٹویٹ حبس بیجا میں رکھ کہ کروائی گئی ہو نہ کہ آپ نے ازخود کی ہو
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/barishsggoh12h3.jpg