رمضان شوگر ملز ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت کو بھجوانے کا حکم جاری

ramzan-suger-mills-shehbaz-sharif.jpg


رمضان شوگر ملز ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت کو بھجوانے کا حکم جاری

نیب نے 18 فروری 2019ء کو شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف نیا ریفرنس دائر کیا تھا: رپورٹ

لاہور کی احتساب عدالت کی طرف سے وزیراعظم شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف شوگرملز ریفرنس پر محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت کو منتقل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف شوگرملز ریفرنس پر سماعت آج لاہور کی احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے کی اور ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت کس منتقل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

احتساب عدالت میں ریفرنس کی سماعت کے دوران وزیراعظم کے نمائندے انوار حسین عدالت میں پیش ہوئے جبکہ حمزہ شہبازشریف کی طرف سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دی گئی جو عدالت نے منظور کر لی۔ نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی تھی کہ ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں منتقل کر دیا جائے انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانینے کیس کی سماعت کے بعد حمزہ شہبازشریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور رمضان شوگر ملز ریفرنس کا محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے حکم جاری کیا کہ نیب ترامیم کی روشنی میں ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت بھجوایا جائے۔

یاد رہے کہ نیشنل اکائونٹیبلٹی بیورو (نیب) نے 18 فروری 2019ء کو وزیراعظم شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں نیا ریفرنس دائر کیا تھا جس میں دونوں ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔ عدالت میں دائر نئے ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ رمضان شوگر ملز کے لیے غیرقانونی طور پر نالہ تعمیر کروایا جس سے قومی خزانے کو 21 کروڑ 30 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔
 

Sher-Kok

MPA (400+ posts)
یہ دنیا کا ایک مسلمہ اصول ہے کہ کسی بھی معاملے کا عدالتی فیصلہ پبلک پراپرٹی ہوتا ہے، اس کے بعد اس معاملے کی نجی حیثیت ختم ہو جاتی ہے، اسے کسی بھی فورم پر کسی بھی وقت ڈسکس کیا جا سکتا ہے
 

Back
Top