ایران نے 260 افغانی پھڑکا دیئے

M_Shameer

Senator (1k+ posts)
افغانستان میں اسلامی شریعت کے نفاذ کے بعد وہاں غربت، بدحالی بے انتہا بڑھ چکی ہے اور وہاں کے شہری اپنا ملک چھوڑ کر دیگر ملکوں میں گھسنے کی کوشش کررہے ہیں۔ سینکڑوں افغان شہری منہ اٹھا کر ایران میں گھس رہے تھے کہ ایرانی سرحدی گارڈز نے اندھا دھند فائرنگ کرکے اڑھائی سو سے زائد افغانوں کو موت کے گھاٹ سلا دیا اور سینکڑوں زخمی کردیئے۔ لاشوں کے ڈھیر لگادیئے۔ اب یہ "ظلم" امریکہ یا اسرائیل نے نہیں کیا ایک اسلامی ملک نے اسلامی لوگوں پر کیا ہے۔ ویسے میری نظر میں یہ کوئی ظلم نہیں، ایران نے اپنی سرحدوں کی حفاظت کی۔ اگر یہی قتل و غارتگری اسرائیل یا امریکہ نے اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے کی ہوتی تو اب تک مسلمانوں نے ماتم کرکرکے آسمان سر پر اٹھا لینا تھا کہ ہائے ظلم ہوگیا، ہائے غریب و مسکین مسلمان ماردیئے۔ مگر یہاں چونکہ ایک اسلامی ملک نے مسلمانوں کو مارا ہے تو کوئی چوں چراں نظر نہیں آرہی۔

یہی قتل و غارتگری آپ کو یمن میں بھی نظر آئے گی، شام، عراق اور لبنان میں بھی نظرآئے گی، وہاں مسلمان ہی مسلمان کو ماررہا ہے۔ لاکھوں لوگ اب تک قتل ہوچکے ہیں اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔ اسرائیل نے جتنے غزہ میں مارے اس سے کہیں زیادہ مسلمان خود مسلمانوں کے ہاتھوں مر چکے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ مسلمان کہیں بھی امن سے نہیں رہ سکتا۔ نہ یہ آپس میں امن سے رہ سکتے ہیں، نہ کسی دوسری قوم کے ساتھ۔ اس لئے دنیا میں جہاں جہاں مسلمان بستے ہیں، وہاں کوئی نہ کوئی فساد مچا رہتا ہے۔ پاکستان کی مثال دیکھ لیں۔ کوئی نہ کوئی اسلامی تنظیم، کبھی تحریک طالبان، کبھی سپاہِ صحابہ، کبھی تحریک لبیک فساد مچانے کیلئے اٹھی رہتی ہے اور ان کے پیچھے کروڑوں لوگوں کی فالوونگ ہوتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1846947392735633874
 

Back
Top