Breaking : Press release by PTI official

Asad Mujtaba

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے خصوصی اجلاس کا اعلامیہ

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا خصوصی اجلاس

نہایت غیرشفاف اور متنازعہ ترین انداز میں دستور میں ترمیم کے عمل کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ

پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں آئینی ترمیم پر رائے شماری/ووٹنگ کے عمل کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان

پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رائے شماری میں حصہ لینے والے تحریک انصاف کے اراکینِ قومی اسمبلی اور سینٹ کے خلاف بھرپور احتجاج کا فیصلہ

انتخاب پر کھلا ڈاکہ ڈالنے اور عوام کا مینڈیٹ ہتھیا کر ایوانوں پر قابض ہونے والے گروہ کے پاس آئین کو بدلنے کا کوئی اخلاقی، جمہوری اور آئینی جواز نہیں، سیاسی کمیٹی تحریک انصاف

مینڈیٹ چور سرکار اور اس کے سرپرست آئین میں ترامیم کے ذریعے ملک میں جنگل کے قانون کو نافذ کرنا اور جمہوریت کو زندہ درگور کرنا ہے، سیاسی کمیٹی تحریک انصاف

تحریک انصاف روزِ اوّل سے ان متنازعہ ترین ترامیم کی مخالف اور انہیں ملک کے مستقبل کیلئے تباہ کن سمجھتے ہوئے ان کی مزاحمت میں مصروفِ عمل ہے، سیاسی کمیٹی تحریک انصاف

تحریک انصاف دستور کا چہرہ مسخ کرنے کے اس بیہودہ عمل اور اس پر دونوں ایوانوں میں رائے شماری سے مکمل طور پر الگ رہے گی، سیاسی کمیٹی تحریک انصاف

عمران خان اور تحریک انصاف کے ٹکٹس پر سینٹ اور قومی اسمبلی کا حصہ بننے والے اراکین پارٹی پالیسی اور عمران خان کی ہدایت پر عمل کے پابند ہیں، سیاسی کمیٹی تحریک انصاف

تحریک انصاف کے کارکن پارٹی پالیسی سے روگردانی کرتے ہوئے سینٹ یا قومی اسمبلی میں کسی بھی انداز میں رائے شماری میں حصہ لینے والے اراکین کی رہائشگاہوں کے باہر پرامن دھرنے دیں گے، سیاسی کمیٹی تحریک انصاف

بدترین ظلم، فسطائیت اور ترغیب و لالچ کا مقابلہ کرکے عمران خان کے ساتھ وفا نبھانے اور آئینی ترامیم پر پارٹی پالیسی کا پابند رہنے والے اراکینِ پارلیمان عوام کے دل جیتیں گے، سیاسی کمیٹی تحریک انصاف

منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
If they were gonna release this, then why were they sitting iwth JUI and PPP all these days?
comical
If they did not sit with JUI and PPP they would have accused of all sorts of things like this party created civil strife and turmoil.It does’t believe in democracy etc.Remember PDM wanted to created a constitutional court.It backed down due to pressure from PTI and Fazlu.
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
If they were gonna release this, then why were they sitting iwth JUI and PPP all these days?
comical
If they did not sit with JUI and PPP they would have accused of all sorts of things like this party created civil strife and turmoil.It does’t believe in democracy etc.Remember PDM wanted to created a constitutional court.It backed down due to pressure from PTI and Fazlu.
 

Bani Adam

Senator (1k+ posts)
گڈ، دیر آید درست آید. آپ پاکستان کے ساتھ اور تاریخ کی درست سمت میں کھڑے ہیں. ویسے گوہر صاحب ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں. اگر ابھی تک نہیں کیا تو ازراہ کرم تمام ممبران کو اور الیکشن کمشن کو تحریری طور پر پارٹی پالیسی سے آگاہ کریں اور جو جو ممبر اغوا/مسنگ پرسن ہے اسکی اور کچھ نہیں تو کم از کم سپیکر کو باضابطه رپورٹ کریں اور متعلقہ تھانہ روزنامچہ میں بھی رپٹ کروائیں. یہ جعلی ترمیم انشا الله مافیا کے گلے پڑے گی
 

Back
Top